دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 10 کروڑ سے زیادہ

دنیا میں موذی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں موذی وبا کے مریضوں کی تعداد تقریباً 52 .2 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 4.20 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وائرس کی زد میں آکرمرنے والوں کی تعداد 21.56 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔ دنیا میں اس موذی وبا سے اب تک 5.53 کروڑ سے زائادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ دریں اثنا دنیا کے متعدد ممالک میں کووڈ۔19 سے بچاؤ کیلئے ویکسی نیشن مہم شروع ہوچکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 10 کروڑ 43 ہزار 101 ہوگئی ہے اور 21 لاکھ 56 ہزار سے زیادہ مریض فوت جبکہ اب تک 5 کروڑ 53 لاکھ 42 ہزار 114 افراد شفایاب ہوچکے ہیں۔ دنیا میں موذی وبا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ ہے جہاں موذی وبا کے مریضوں کی تعداد تقریباً 52 .2 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ 4.20 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 89 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس وبا کو شکست دینے والوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 59 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 53 ہزار 724 ہوچکی ہے۔


برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 89.33 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور اس وبا کی وجہ سے 2.18 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 37.16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 69391 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ برطانیہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 37 لاکھ کے پار اورایک لاکھ 359 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فرانس میں اس وائرس سے 31.38 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 74250 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا سے 26.93 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 56794 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ابھی تک اٹلی میں تقریباً 24.86 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 86422 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ترکی میں کووڈ۔19 سے اب تک 24.42 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 25344 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

جرمنی میں موذی وائرس سے متاثرین کی تعداد 21.64 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور 53619 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کولمبیا میں، اس مہلک وائرس سے 20.41 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 52128 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائنا میں 18.85 لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ۔19 سے متاثر ہوئے ہیں اوراب تک 47253 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں جان لیوا کورونا وائرس سے 17.88 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 152016 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


پولینڈ میں جان لیوا وائرس کے اب تک 14.82 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں اور 35665 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا سے اب تک 14.23 لاکھ زیادہ افراد متاثر اور41797 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ایران میں اب تک 13.85 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 57560 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں 12.37 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر جبکہ 23148 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ لاطینی امریکی ملک پیرو میں اب تک 11.02 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثراور39887 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا سے 10.12 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 28468 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہالینڈ میں کورونا سے 9.70 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 13772 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں 9.46 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اوراب تک 15618 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔اب تک کینیڈا میں 7.61 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 18981 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رومانیہ میں اب تک کورونا سے 7.15 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 17938 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔


لاطینی امریکی ملک چلی میں کووڈ۔19 سے 7.06 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اوراب تک 18023 اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بیلجیم میں کورونا متاثرین کی تعداد 6.96 لاکھ کو عبور کرچکی ہے، جبکہ 20879 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پرتگال نے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملہ میں عراق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اس ملک میں موذی وبا سے اب تک 6.53 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 11012 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ عراق میں کورونا متاثرین کی تعداد 6.15 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 13010 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں کورونا متاثرین کی تعداد اب تک 6.13 لاکھ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 4512 ہوگئی ہے۔

سویڈن میں 5.56 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 11247 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پڑوسی ملک پاکستان میں کورونا سے 5.35 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اوراب تک 11450 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں کورونا وائرس سے اب تک 5.32 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 8055 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ فلپائن میں 5.16 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اوراب تک 10386 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 5.15 لاکھ سے زیادہ افراد اس موذی وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 9204 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


مراکش میں اس جان لیوا وبائی مرض سے 4.67 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8187 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آسٹریا میں کورونا سے 6.66 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 15 751515 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مملکت سعودی عرب میں 3.66 لاکھ سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ اب تک 6359 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کورونا وائرس سے اب تک ایکواڈور میں 14668 افراد، بولیویا میں 10105، مصر میں 9067، گوئٹے مالا میں 5486 اور چین میں 4809 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔

دریں اثنا نیدرلینڈز، اسرائیل اور لبنان میں کورونا پابندیوں کیخلاف پرتشدد مظاہرے کیے گئے۔ اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں رات کا کرفیو نافذ کردیا گیا۔ آئرلینڈ کے وزیراعظم مائیکل مارٹن نے کورونا لاک ڈاؤن لیول 5 کی پابندیوں میں 5 مارچ تک توسیع کردی اور کہا کہ آئرلینڈ آنے والوں کے لئے کورونا ٹسٹ رپورٹ منفی ہونا ضروری ہے۔ برطانوی وزیرصحت نے کہا ہے کہ کورونا لاک ڈاؤن میں نرمی کی ابھی کوئی ٹائم لائن نہیں دی جاسکتی۔ ادھر امریکی ریاست کیلی فورنیا میں آئی سی یو بیڈز کی تعداد بڑھنے پر گھر پر رہنے کے احکامات اٹھالئے گئے، اورنیوزی لینڈ میں اگلے ہفتے کورونا ویکسین کی منظوری ملنے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔