کورونا کیسز میں کمی کے بعد امریکہ نے ہندوستان کے لیے جاری کیا ’لیول-1‘ ​​نوٹس

ہندوستان کے لئے جاری کردہ ایڈوائزری میں امریکہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کی وجہ سے جموں و کشمیر کا سفر نہ کریں۔

ہوائی جہاز، تصویر یو این آئی
ہوائی جہاز، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ نے کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے پیش نظر ہندوستان کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں کو 'لیول 1' کا ​​نوٹس جاری کیا ہے۔ یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق جن لوگوں نے ایف ڈی اے (فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن) کی طرف سے منظور شدہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لی ہیں، ان کے ہندوستان میں کورونا سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہے۔

سی ڈی سی نے پاکستان کے لیے بھی ایسا ہی نوٹس جاری کیا ہے، جس میں پاکستان کا سفر کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے امریکی شہریوں کے لیے سفر سے متعلق کورونا کے معیارات میں نرمی کی گئی ہے۔ سی ڈی سی کے مطابق، چار قسم کے سفری نوٹس ہیں- لیول 4: انتہائی خطرناک، لیول 3: خطرناک، لیول 2: معتدل، لیول 1: کم۔


امریکی محکمہ خارجہ نے ہندوستان اور پاکستان دونوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے، پنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ اگر وہ پاکستان کا سفر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو دہشت گردی اور تشدد کی وجہ سے اس پر نظر ثانی کریں۔ ہندوستان کا سفر کرتے ہوئے بھی احتیاط برتیں۔ ہندوستان کے لئے جاری کردہ ایڈوائزری میں امریکہ نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کی وجہ سے جموں و کشمیر کا سفر نہ کریں۔ اس کے علاوہ ہندوستان و پاکستان سرحد کے 10 کلومیٹر کے دائرے میں نہ جانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ’’امریکی حکومت کے پاس مشرقی مہاراشٹر اور شمالی تلنگانہ سے لے کر مغربی بنگال تک دیہی علاقوں میں امریکی شہریوں کو ہنگامی خدمات فراہم کرنے کی محدود صلاحیت ہے کیونکہ امریکی حکومت کے ملازمین کو ان علاقوں میں سفر کرنے کی ضرورت ہے اور اجازت حاصل کرنا ضروری ہے‘‘۔


دریں اثنا، امریکہ نے پاکستان کا سفر کرنے والے اپنے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا صوبوں کا سفر کرنے سے گریز کریں۔ ایڈوائزری میں کہا گیا کہ ’’دہشت گرد تنظیمیں پاکستان میں مسلسل حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہیں۔ اس ملک میں مسلح تصادم کے امکانات بدستور موجود ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔