طالبان نے کی کالعدم فہرست سے نام نکالے جانے پر پوتن کے بیان کی ستائش

طالبان کے جھنڈے کی فائل تصویر آئی اے این ایس
طالبان کے جھنڈے کی فائل تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ماسکو: افغانستان کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ روس کے صدر ولادمیر پوتن کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کرتا ہے جس میں طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کے امکان سے متعلق بیان دیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان عبدالقہار بلخی نے ٹوئٹر پر ولادمیر پوتن کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی وزارت خارجہ روس کے صدر پوتن کے بیان کا خیر مقدم کرتا ہے اور ہم بین الاقوامی برادری کے ساتھ باہمی تعاون کے اصول پر مبنی مثبت تعلقات کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دوسرے ممالک کو افغانستان کے بارے میں اپنے رویہ میں ’مثبت تبدیلی‘ لانی چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ اس ماہ کے شروع میں ولادمیر پوتن نے کہا تھا کہ روس کو امید ہے کہ افغانستان میں صورتحال کو مثبت انداز میں فروغ ہونے دیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کو دہشت گردوں کی فہرست سے نکالنے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ذریعے ہونا چاہئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔