اقوام متحدہ کے رول کو كووڈ -19 نے اہم بنادیا: بوذكر

وولكن بوذكر نے کہا کہ دنیا کو كووڈ -19 سے پاک بنانے کے لئے پوری دنیا میں وسیع سطح پر عوامی صحت کی دیکھ بھال اور سماجی اصلاحات کی ضرورت ہو گی۔

وولكن بوذكر
وولكن بوذكر
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آئندہ 75 ویں اجلاس کی صدارت کرنے والے وولكن بوذكر کا خیال ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کی موجودہ مشکل صورتحال نے اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں کے کردار كو کافی اہم بنا دیا ہے۔

وولكن بوذكر نے گزشتہ روز اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بحث کے دوران یہ بات کہی۔ انہوں نے اس سال ستمبر میں منعقد ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے تاریخی 75 ویں اجلاس کے دوران صدر کے طور پر اپنی ترجیحات کا بھی ذکر کیا۔


وولكن بوذكر نے کہا ’’کورونا وائرس (كووڈ -19) انفیکشن کا پھیلنا اور اسی دوران اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75 ویں اجلاس ہونا ایک کنکشن ہے، یہ کثیر الجہتی مؤثر تصور کو یاد دلاتا ہے جس میں خاص طور پر اقوام متحدہ اور اس کی ایجنسیوں کا اہم کردار شامل ہے۔ کورونا وائرس کا انفیکشن حدود میں تمیز نہیں کرتا، اس کے خلاف جنگ میں الزام، ناانصافی اور عدم مساوات کی جگہ نہیں ہونی چاہیے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کو كووڈ -19 سے پاک بنانے کے لئے پوری دنیا میں وسیع سطح پر عوامی صحت کی دیکھ بھال اور سماجی اصلاحات کی ضرورت ہو گی۔

وولكن بوذكر نے موجودہ كووڈ -19 بحران کے دوران اقوام متحدہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کی ستائش کی جس میں تعاون اور یکجہتی کی روح پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا’’مجھے پورا یقین ہے کہ جنرل اسمبلی اپنی عالمگیر رکنیت اور اپنے تمام ارکان کی یکساں حیثیت کے ساتھ ان کے جمہوری اقدار کا احترام کرتے ہوئے اس وبا سے نمٹنے کے لئے سیاسی رہنمائی فراہم کرنے کے لئے بہترین اور مناسب پلیٹ فارم ہے‘‘۔


وولكن بوذكر نے ترکی کی وزارت خارجہ میں تقریباً 40 سال تک کام کیا ہے اور اس بار 193 ارکان پر مشتمل تنظیم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے بڑے گروپوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے درمیان اعتماد پیدا کرنا اور ان کے درمیان تعاون کے احساس کو فروغ دینا ان کی ترجیح ہو گی تاکہ دنیا میں محروم طبقے کے لوگوں کو اپنی آواز اٹھانے کا موقع مل سکے۔

وولكن بوذكر نے اپنی مدت کار کے بارے میں کہا کہ اقوام متحدہ کی تنظیموں اور گروپوں کے درمیان مختلف ایشوز پر اتفاق رائے بنانا ان کے کام کا اہم حصہ ہو گا۔ افریقی ممالک کی ضرورتوں اور ان کے مسائل کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔ 2030 تک مسلسل ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کی سمت میں ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔