آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کواڈ رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس 24 مئی کو ہوگی منعقد

آسٹریلیا پہلی بار کواڈ رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سے قبل یہ سربراہی اجلاس مئی 2022 میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوا تھا۔

<div class="paragraphs"><p>نریندر مودی اور  انتھونی البانیز، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

نریندر مودی اور انتھونی البانیز، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

نئی دہلی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کواڈ رہنماوں کی چوٹی کانفرنس کا انعقاد 24 مئی کو ہوگا اور اس دوران آسٹریلیا کے وزیر اعظم انتھونی البنیز نے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت کواڈ کے اپنے تمام ہم منصبوں کا خیرمقدم کرنے کے منتظر ہیں۔ آسٹریلیا پہلی بار کواڈ رہنماؤں کی چوٹی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔ اس سے قبل یہ سربراہی اجلاس مئی 2022 میں جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں منعقد ہوا تھا۔ کواڈ لیڈروں کا یہ تیسرا ذاتی سربراہی اجلاس ہوگا۔

امریکی صدر جو بائیڈن اور جاپانی وزیر اعظم فومیو کشیدا بھی کواڈ لیڈرس سمٹ میں شریک ہوں گے۔ انتھونی البنیزاس معاملے پر پہلے ہی وزیر اعظم مودی، وزیر اعظم کشیدا اور صدر بائیڈن سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ کواڈ ہند-بحرالکاہل خطے میں استحکام، لچک اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم چار ممالک کی ایک سفارتی شراکت داری ہے۔ آسٹریلیا نے ایک بیان میں کہا کہ آسٹریلیا، ہندوستان، جاپان اور امریکہ ایک ایسے علاقے کے لیے ایک وژن مشترک کرتے ہیں جو تسلیم شدہ ضابطوں اور معیارات کے تحت چلائے جائیں، جہاں ہم سب تعاون، تجارت اور ترقی کر سکتے ہیں۔


کواڈ پارٹنرز مشترکہ علاقائی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عملی اقدام کر رہے ہیں، جن میں علاقائی ہیلتھ سیکورٹی میں اصلاح، اہم اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو آگے بڑھانا، کنیکٹیویٹی کو مضبوط کرنا، صاف ستھری توانائی سے متعلق اختراعات کو فروغ دینا اور سپلائی چین میں لچک پیدا کرنا شامل ہیں۔ اس سال، کواڈپارٹنرز جی-20 (ہندوستان)، جی7 (جاپان) اور ایپیک (امریکہ) کی میزبانی کے ذریعہ ہند-بحرالکاہل میں ایک مضبوط قائدانہ کردار ادا کر رہے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔