سری نگر لیہ شاہراہ گیارہویں روز بھی ٹریفک کی آمدورفت کے لئے بند

وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر لہیہ شاہراہ مسلسل گیارہویں روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

سری نگر: وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر لہیہ شاہراہ مسلسل گیارہویں روز بھی ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند رہی۔ معلوم ہوا ہے کہ شاہراہ کو قابل آمدورفت بنانے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے۔

ٹریفک حکام نے بتایا کہ ایک ہفتے قبل زوجیلا کے مقام پر بھاری برکم برفانی تودے گر آنے کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل کو روک دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ شاہراہ کو قبل آمدورفت بنانے کی خاطر بی آراو کے اہلکار چوبیس گھنٹے کام میں مصروف ہے۔


دریں اثنا شاہراہ پر درماندہ گاڑیوں کے ڈرائیوروں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سری نگر لہیہ شاہراہ کو جلد ازجلد قابل آمدورفت بنایا جائے۔ ان کے مطابق پچھلے گیارہ روز وہ شاہراہ پر درماندہ ہے۔ علاوہ ازیں وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کےس اتھ جوڑنے والی سری نگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل وحمل حسب معمول جاری ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔