امریکہ: نیوادا اٹارنی جنرل کے دفتر کا پنڈورا پیپرس لیک پر تبصرہ کرنے سے انکار

نیوادا اٹارنی جنرل دفتر کے ترجمان نے کہا ’’پالیسی کے معاملے میں ہم ممکنہ جانچ کے جواز پر تبصرہ نہیں کرتے ہیں‘‘۔

پنڈورا پیپرز
پنڈورا پیپرز
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے نیواد اٹارنی جنرل کے دفتر نے پینڈرو پیپرس لیک معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ انٹرنیشنل کنسورشیم آف انوسٹی گیشن جنرلسٹس کی جانب سے مرتب اور کئی پبلی کیشنوں کی جانب سے جاری پینڈرو پیپرس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نیوادا سمیت دیگر امریکی صوبوں نے ایسے قانون منظور کئے ہیں جو امریکہ اور دوسرے ممالک میں صارفین کی اطلاعات راز میں رکھتے ہیں۔

نیوادا اٹارنی جنرل دفتر کے ترجمان نے کہا ’’پالیسی کے معاملے میں ہم ممکنہ جانچ کے جواز پر تبصرہ نہیں کرتے ہیں‘‘۔ واضح رہے کہ پینڈرو پیپرز لیک نے دنیا کی ایلیٹ کلاس کے درمیان بینکنگ کے بڑے نیٹ ورک کا انکشاف کیا ہے۔ اس میں 35 سے زیادہ موجودہ اور سابق عالمی لیڈروں سمیت دنیا بھر میں 330 سے زیادہ افسران کو بے انتہا رقم اور جائیداد چھپانے اور ٹیکس کی چوری کے بارے میں اطلاع دی گئی ہے۔ یہ جانچ 1.19 کروڑ سے زیادہ لیک ہوئے مالی دستاویزات کی معلومات پر مبنی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔