چین میں گرمی نے توڑے سبھی ریکارڈ، آ گئی ایمرجنسی کی نوبت، حالات سے نمٹنے کے لیے ’ماک ڈرِل‘ شروع

ماہرین موسمیات نے آنے والے وقت میں چین میں مزید حالات خراب ہونے کی پیشین گوئی کی ہے، جو گزشتہ سال کی گرمی کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>گرمی کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس</p></div>

گرمی کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

چین میں اس وقت ریکارڈ توڑ گرمی پڑ رہی ہے۔ جون ماہ میں شمالی چین کے کئی شہروں میں گرمی نے سبھی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ درجہ حرارت میں ہو رہے لگاتار اضافہ کی وجہ سے بجلی کا خرچ بھی بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔ اسی وجہ سے چین میں ایمرجنسی جیسے حالات پیدا ہو گئے ہیں۔ ان مشکل حالات سے نمٹنے کے لیے اہم افسران نے ’ماک ایمرجنسی ڈرل‘ شروع کر دی ہے۔ چین اپریل ماہ سے ہی بڑھتے درجہ حرارت سے پریشان ہے۔ اپریل ماہ سے ہی چین میں معمول سے زیادہ درجہ حرارت درج کیا جا رہا ہے۔

ماہرین موسمیات نے آنے والے وقت میں چین میں مزید حالات خراب ہونے کی پیشین گوئی کی ہے، جو گزشتہ سال کی گرمی کو بھی پیچھے چھوڑ سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال چین میں دو ماہ سے زیادہ وقت تک شدید گرمی پڑی تھی۔ ریاستی میڈیا کے مطابق جمعرات کو ہیبئی علاقہ کی راجدھانی شزیاجھوانگ میں درجہ حرارت 40 ڈگری سلسیس کو پار کر گیا۔ یہ چین میں پہلی علاقائی راجدھانی بن گئی ہے جہاں درجہ حرارت نے 40 ڈگری سلسیس کو پار کیا ہے۔


چینی نیوز میڈیا سی سی ٹی وی کے مطابق ہیبئی علاقہ کے جھانگزیاکو اور چینگڈے میں بھی جون میں گرمی نے سبھی ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔ راجدھانی بیجنگ میں بھی درجہ حرارت لگاتار بڑھ رہا ہے۔ بیجنگ ہفتہ کے روز جون کا سب سے گرم دن کے طور پر درج کیا گیا۔ یہاں 39.4 ڈگری سلسیس درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ کو ہی موسمیاتی سائنس محکمہ نے بتا دیا تھا کہ بیجنگ میں ہفتہ کو درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔

چین میں لگاتار بڑھتی گرمی کی وجہ سے پاور گرڈ آپریٹروں کو پہلے ہی ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ جنوبی چین کے کچھ شہروں میں فرموں اور لوگوں کو کم بجلی کا استعمال کرنے کو کہا گیا ہے۔ چین کی قومی توانائی انتظامیہ نے جمعرات کو ریاستی گرڈ کے مشرقی چین نیٹورک پر ایک ’ماک ایمرجنسی ڈرل‘ کیا۔ یہ ڈرل بجلی کی ڈیمانڈ بڑھنے پر ابتدائی الرٹ اور بجلی مینجمنٹ سسٹم تیار کرنے کو لے کر تھا۔


واضح رہے کہ گزشتہ مہینے یعنی مئی میں شنگھائی میں ایک صدی کا سب سے گرم دن درج کیا گیا۔ جمعرات کو شنگھائی کی ریاست کی ملکیت والی توانائی اور آبی کمپنیوں نے گرمی کے موسم کی بجلی اور پانی کی طلب کو پورا کرنے کے لیے ترکیب جاری کی گئی۔ ان کا مقصد گزشتہ سال ملک میں ہوئی بجلی اور پانی کی ممکنہ کمی کو روکنا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔