اسرائیل سے پہلی براہِ راست تجارتی پرواز کی بحرین کے دارالحکومت منامہ میں آمد

اسرائیل سے بحرین کے لیے پہلی براہ راست پرواز بدھ کے روز منامہ پہنچ گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ ہفتے واشنگٹن میں امن معاہدے پر دست خط کے بعد یہ پہلا فضائی رابطہ ہے

اسرائیل سے پہلی براہ راست تجارتی پرواز کی بحرین کے دارالحکومت منامہ میں آمد
اسرائیل سے پہلی براہ راست تجارتی پرواز کی بحرین کے دارالحکومت منامہ میں آمد
user

قومی آوازبیورو

اسرائیل سے بحرین کے لیے پہلی براہ راست پرواز بدھ کے روز منامہ پہنچ گئی ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان گذشتہ ہفتے واشنگٹن میں امن معاہدے پر دست خط کے بعد یہ پہلا فضائی رابطہ ہے۔

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق اسرائیلی فضائی کمپنی اسریر ائیر لائنز کی ائیربس اے 320 تین گھنٹے کی پرواز کے بعد منامہ کے بحرین بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اتر گئی ہے۔اس مسافر طیارے نے تل ابیب کے بن گورین ہوائی اڈے سے اڑان بھری تھی۔

تاہم اسرائیلی حکومت کی جانب سے اس پرواز کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے اور نہ یہ پتا چلا ہے کہ اس کے ذریعے کون کون بحرین پہنچا ہے۔

بحرین کے ولی عہد شیخ سلمان بن حمد آل خلیفہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے منگل کے روز ٹیلی فون پر بات چیت کی تھی۔انھوں نے عالمی سلامتی اور امن کو مضبوط بنانے اور امن ، استحکام اور خوش حالی کے فروغ کے لیے مسلسل کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زوردیا تھا۔


بحرینی ولی عہد نے کہا کہ ’’اسرائیل سے امن معاہدے پر دست خط سے خطے میں سلامتی ، استحکام اور خوش حالی کی بنیادیں مضبوط ہوں گی۔‘‘

دونوں لیڈروں نے علاقائی اور عالمی سطح پر ہونے والی حالیہ پیش رفت اور 15 ستمبر کو واشنگٹن میں دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ امن معاہدے کے فریم ورک کے تحت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

(العربیہ ڈاٹ نیٹ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


Published: 24 Sep 2020, 8:40 AM
/* */