کینیڈا کی پارلیمنٹ نے صحت ایجنسی کو ووہان سے متعلق دستاویزات سونپنے کی ہدایت دی

کینیڈا کی ہیلتھ ایجنسی کے پاس دستاویزات حوالے کرنے کے لئے اب 48 گھنٹے باقی ہیں اور وزیر صحت پیٹی ہجدو کو حکم ماننے کے بعد دو ہفتہ کے اندر کمیٹی کے سامنے گواہی دینے کے لئے بلایا جائے گا

ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی
ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی
user

یو این آئی

ٹورنٹو: کینیڈا کی پارلیمنٹ نے پبلک ہیلتھ ایجنسی کو حکم دیا ہے کہ وہ چین کے تعاون سے اکٹھا کیے گئے اس مہلک بیماری سے متعلق غیر تصدیق شدہ دستاویزات اور دو سائنسدانوں کی رپورٹ فراہم سونپ دے۔ ہیلتھ ایجنسی کو ونّی پیگ میں نیشنل مائیکرو بایولوجی لیب سے ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں مہلک ترین ’ایبولا‘ اور’ہینپا‘ کے تبادلہ اور بعد میں ڈی آر ایس کی برخاستگی سے متعلق غیر مصدقہ دستاویزوں کو سونپنے اور دباؤ ڈالنے کے لئے ہاؤس آف کامنز کے 179 میں سے 149 ممبروں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ہیلتھ ایجنسی نے یہ دستاویز کینیڈا چین ریلیشن کی خصوصی کمیٹی کے حوالے کرنے سے انکار کردیا تھا۔ کینیڈا کی ہیلتھ ایجنسی کے پاس دستاویزات حوالے کرنے کے لئے اب 48 گھنٹے باقی ہیں اور وزیر صحت پیٹی ہجدو کو حکم ماننے کے بعد دو ہفتہ کے اندر کمیٹی کے سامنے گواہی دینے کے لئے بلایا جائے گا۔


قابل ذکر ہے کہ ’دی گلوب اینڈ میل‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ملک کی اعلی ترین حفاظتی متعدی بیماری کی لیبارٹری میں کام کرنے والے سائنسداں چینی فوجی محققین کے ساتھ مل کر کام کر رہے تھے اور مہلک وائرس پر تجربات کر رہے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔