برطانوی حکومت یوکرین کے پناہ گزینوں کو پناہ دینے والوں کو ماہانہ 350 پاؤنڈ فراہم کرے گی

محکمہ داخلہ کی جانب سے مالک مکان اور پناہ گزینوں کی جانچ کی جائے گی۔ اس کے بعد مکان مالکان کو ماہانہ 350 پاؤنڈ کی ادائیگی کی جائے گی۔

یوکرین کے پناہ گزین / Getty Images
یوکرین کے پناہ گزین / Getty Images
user

یو این آئی

لندن: برطانیہ حکومت نے یوکرین کے پناہ گزینوں کو اپنے گھر میں پناہ دینے والوں کو ماہانہ 350 پونڈ کی پیشکش کی ہے۔ بی بی سی نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ معلومات فراہم کی۔ بی بی سی کی رپورٹ کی مطابق یوکرین کے لیے ہاؤسنگ اسکیم میں برطانیہ کے رہائشیوں سے کم از کم چھ ماہ کی مدت کے لئے ایک پناہ گزین کوایک خالی کمرہ دینے کی اپیل کی گئی ہے۔

نئی اسکیم ’لیولنگ اپ‘ کا اعلان کرتے ہوئے سیکرٹری مائیکل گو نے لوگوں سے ’قومی کوشش‘ میں شامل ہونے اور ضرورت مندوں کو ایک محفوظ گھر فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ یہ اسکیم پیر کو شروع کی جائے گی۔ اس کے بعد برطانوی باشندے یوکرین سے تعلق رکھنے والے کسی فرد یا خاندان کو اپنے گھر یا علیحدہ جائیداد میں چھ ماہ تک رہنے کے لیے نامزد کرنے کے اہل ہو جائیں گے۔

اسکیم کے شروع ہونے کے بعد اسپانسرز (مکان مالکان) کو انہیں (یوکرین کے رہائشیوں کو) کو پہلے سے جاننے کی ضرورت نہیں ہو گی اور وہ سوشل میڈیا وغیرہ پر پوسٹس کے ذریعے انہیں تلاش کر سکتے ہیں۔ درخواستوں کو آن لائن بھرنا ہوگا۔ اس کے بعد محکمہ داخلہ کی جانب سے مالک مکان اور پناہ گزینوں کی جانچ کی جائے گی۔ مکان مالکان کو پھر ماہانہ 350 پاؤنڈ کی ادائیگی کی جائے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔