مالی میں دہشت گردانہ حملہ، نو شہری ہلاک، 61 زخمی

موپتی صوبے کے کمیونیکیشن یونٹ نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں موپتی علاقے میں سیوری ہوائی اڈے کے ایئر بیس 102 کو نشانہ بنایا گیا، جس سے "اہم مادی نقصان" ہوا۔

<div class="paragraphs"><p>لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس</p></div>

لاش، علامتی تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

بماکو: وسطی مالی کے ایک ہوائی اڈے پر مسلح دہشت گرد گروپ (جی اے ٹی) کے کار بم حملے میں کم از کم نو شہری ہلاک اور 61 دیگر زخمی ہوگئے۔ موپتی صوبے کے کمیونیکیشن یونٹ نے ایک بیان میں کہا کہ حملے میں موپتی علاقے میں سیوری ہوائی اڈے کے ایئر بیس 102 کو نشانہ بنایا گیا، جس سے "اہم مادی نقصان" ہوا۔

موپتی ریجن کے گورنر کرنل میجر عباس ڈیمبیلے نے جائے وقوع کا دورہ کیا اور زخمیوں کی حالت دریافت کرنے کے لیے سومین ڈولو اسپتال کا دورہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ "گورنر کی جانب سے دیگر متاثرین کو امداد اور ریلیف فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے ہیں۔" اس سے قبل ہفتے کے روز مسلح افواج کے ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز (ڈی آئی آر پی اے) نے ٹوئٹر پر اعلان کیا تھا کہ مالی کی مسلح افواج نے سیورے کیمپ اور ہوائی اڈے کے آس پاس "ایک پیچیدہ حملے" کو ناکام بنا دیا ہے۔


ڈی ای آر پے اے نے مزید تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ صورتحال قابو میں ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ بارود سے بھری تین گاڑیوں کو فوج کے ڈرون نے تباہ کر دیا۔ مالی 2012 سے سلامتی، سیاسی اور اقتصادی سطح پر ایک گہرے کثیر جہتی بحران میں گھرا ہوا ہے۔ مغربی افریقی ملک میں آزادی کی شورش، جہادی دراندازی اور بین فرقہ وارانہ تشدد نے ہزاروں افراد کو ہلاک اور ایک بڑی تعداد کو بے گھر کر دیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔