امریکہ میں آتش فشاں کا خوفناک نظارہ، 300 فیٹ اونچے لاوا کے فوارے کی ویڈیو آئی سامنے
یہ آتش فشاں دنیا کے سب سے فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے اور ہوائی نیشنل پارک میں واقع ہے۔ یہاں مستقل دھماکہ ہوتا رہتا ہے جو سیاحوں اور سائنسدانوں کے لیے توجہ کا مرکز ہے۔

آتش فشاں قدرت کے ایک حیرت انگیز، لیکن خوفناک مناظر میں سے ایک ہوتا ہے، جس کا نظارہ کرنا کئی لوگوں کے لیے بہت محبوب ہے۔ امریکی ارضیاتی سروے (یو ایس جی ایس) نے ہوائی کے کلاؤا آتش فشاں سے نکلتے ایک لاوے کی حیرت انگیز ویڈیو جاری کی ہے، جو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی ہے۔ آتش فشاں سے سینکڑوں فیٹ اونچے اٹھتے لاوے جہاں انتہائی خوفناک دکھائی دے رہے ہیں، وہیں دلکش بھی ہیں۔
بتایا جا رہا ہے کہ 9 نومبر کی شب آتش فشاں کا یہ زوردار دھماکہ ہوا، جس سے بہت اونچائی تک شعلوں کی شکل میں لاوے اٹھتے نظر آئے۔ لاوا کئی مقامات سے پھوٹ پڑا اور رات کی تاریکی میں لاوا کے فوارے تقریباً 300 فیٹ اوپر تک پہنچ گئے۔ اس واقعہ سے پورے آسمان کا رنگ لال اور نارنگی روشنی سے جگمگا اٹھا، جس کی چمک میلوں دور تک دکھائی دی۔ قابل ذکر ہے کہ امریکہ کا یہ آتش فشاں دنیا کے سب سے فعال آتش فشاں میں سے ایک ہے اور ہوائی نیشنل پارک میں واقع ہے۔ یہ لگاتار دھماکہ کرتا رہتا ہے، جو سیاحوں اور سائنسدانوں دونوں کے لیے توجہ کا مرکز ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’پال گولڈ ایگل‘ نامی ہینڈل سے تازہ آتش فشاں دھماکہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا ہے ’’ماؤنٹ کلاؤا میں زبردست دھماکہ۔ 300 فیٹ اوپر اٹھے لاوا کے فوارے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ یہ آتش فشاں صرف نیشنل پارک کی حدود تک ہی محدود ہے۔ آس پاس کے گھروں یا لوگوں کو فی الحال کوئی خطرہ نہیں ہے۔ اس درمیان افسران نے سیاحوں سےا پیل کی ہے کہ وہ احتیاطی گائیڈلائنس پر عمل کریں اور نیشنل پارک کے ممنوعہ علاقوں سے دور رہیں۔ فی الحال کسی بھی طرح کے ایگزٹ سے متعلق تنبیہ جاری نہیں کی گئی ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔