دفتر میں رومانس پر سروے! سر فہرست میکسیکو سے کچھ ہی پیچھے ہے ہندوستان
51 فیصد مرد اپنے ساتھی ملازم کے ساتھ رومانوی تعلقات قائم کرنے کی بات کا اعتراف کرتے ہیں، جب کہ 36 فیصد خواتین نے ایسا کہا، یعنی مرد اس طرح کے تعلقات میں قدم بڑھانے میں زیادہ آگے رہتے ہیں۔

ان دنوں ہم سب کی زندگی کا ایک بڑا حصہ دفتر میں ہی گزرتا ہے۔ لمبی ڈیوٹی، ٹیم ورک، مسلسل بات چیت اور ساتھ کام کرنے سے اکثررشتوں میں فاصلے ہونے لگتے ہیں، ایسا ماحول کئی بار لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لے آتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ دفتر میں رومانس ہونا اب کوئی انوکھی بات نہیں رہ گئی ہے۔ اس پر دنیا بھر میں بہت زیادہ بحث ہوتی رہتی ہے لیکن ایک نئے بین الاقوامی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ہندوستان اس میدان میں دنیا کے سرفہرست ممالک میں شامل ہے۔
حال ہی میں نجی اور ذاتی تعلقات کے لیے ایک مقبول پلیٹ فارم’ ایشلے میڈیسن ‘نے ’یوگو‘ کے ساتھ مل کر 11 ممالک پر مشتمل ایک وسیع مطالعہ کیا۔ اس سروے کے نتائج نے دفتر میں رومانس کے حوالے سے ہندوستانی تاثرات اور رجحان پر دلچسپ تصویر پیش کی ہے۔
سروے کے مطابق دفتر میں پیدا ہونے والے رومانوی تعلقات کے معاملے میں ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔ اس فہرست میں میکسیکو سرفہرست ہے، جب کہ ہندوستان اس سے کچھ ہی پیچھے ہے۔ سروے میں 11 ممالک کو شامل کیا گیا جس میں آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، جرمنی، ہندوستان، اٹلی، میکسیکو، اسپین، سوئٹزرلینڈ، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں۔ ان ممالک میں کئے گئے سروسے میں 13,581 بالغوں سے بات کی گئی تھی۔
کہا جاتا ہے کہ یہ رجحان ہندوستان میں کافی عام ہے۔ سروے سے پتہ چلتا ہے کہ ہر 10 میں سے چار ہندوستانی یا تو ماضی میں کسی ساتھی ملازم کو ڈیٹ کر چکے ہیں یا فی الحال ایسے رشتے میں ہیں جس میں میکسیکو کے 43 فیصد لوگوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی نہ کبھی ساتھی ملازم کو ڈیٹ کیا۔ وہیں ہندوستان میں یہ شرح 40 فیصد تھی جبکہ ترقی یافتہ ممالک جیسے امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا میں یہ شرح صرف 30 فیصد تھی۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دفتر میں رومانس کے معاملے میں ہندوستان پہلے سے کہیں زیادہ متوجہ ہورہا ہے۔
تحقیق کے مطابق 51 فیصد مرد اپنے ساتھی ملازم کے ساتھ رومانوی تعلقات قائم کرنے کی بات کا اعتراف کرتے ہیں، جب کہ 36 فیصد خواتین نے ایسا کہا، یعنی مرد اس طرح کے تعلقات میں قدم بڑھانے میں زیادہ آگے رہتے ہیں۔ رشتوں اور کیریئر کو متوازن کرنے کے بارے میں خواتین کے خدشات زیادہ واضح ہیں۔ اس میں 29 فیصد خواتین کا کہنا ہے کہ وہ دفترمیں تعلقات قائم کرنے سے گریز کرتی ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ اس سے ان کے کیریئر پر اثر پڑ سکتا ہے، جبکہ 27 فیصد مرد اس سے متفق ہیں۔ مزید برآں 18 سے 24 سال کی عمر کے نوجوان ملازمین سب سے زیادہ محتاط نظر آئے۔ اس عمر کے 34 فیصد نوجوانوں نے کہا کہ وہ اپنے کیریئر پر پڑنے والے ممکنہ اثرات کی وجہ سے دفتر میں رشتوں سے گریز کرتے ہیں۔
ہندوستان میں دفتری رومانس کا عروج ، تعلقات کے تئیں بدلتے رویوں سے بھی جڑا ہوا ہے۔ غیر روایتی تعلقات، جیسے عام تعلقات اور عام شادی، اب زیادہ سرخیوں میں ہیں۔ ’ڈیٹنگ ایپ گلیڈن‘ کے ایک سروے میں سامنے آیا کہ 35 فیصد ہندوستانی اس وقت عام تعلقات میں ہیں۔ 41 فیصد کا کہنا ہے کہ اگر ان کا پارٹنر تجویز کرے تو وہ اس کو اپنانے پر غور کریں گے۔ یہ رجحان صرف بڑے شہروں تک محدود نہیں ہے۔ چھوٹے شہر بھی اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ کانچی پورم کو ان غیر روایتی تعلقات میں دلچسپی رکھنے والوں کی فہرست میں سب سے اوپر پایا گیا۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔