مائیکرو سافٹ کی 2026 سے نئی پالیسی، اب ملازمین کو ہفتے میں تین دن دفتر میں کام کرنا ہوگا لازمی
ریڈمنڈ کیمپس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی ہو رہی ہے۔ 12 پرانی عمارتوں کی جگہ 17 نئی عمارتیں بنانے کا منصوبہ ہے۔ جو ملازمین ہفتے میں 3 دن دفتر سے کام کر لوٹیں گے ان کے لیے الگ سے ڈیسک ہوں گے۔

مائیکرو سافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اگلے سال 2026 سے اس کے ملازمین کو ہفتے میں تین دن دفتر میں کام کرنا لازمی ہوگا۔ کمپنی نے منگل کو ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعہ یہ جانکاری دی۔ نئی پالیسی کمپنی کے صدر دفتر، ریڈمنڈ، واشنگٹن سے شروع ہوکر بالترتیب دیگر امریکی اور بین الاقوامی دفاتر میں نافذ ہوگی۔
کمپنی کی چیف پیپل آفیسر ایمی کولمین نے اپنے ایک پوسٹ میں بتایا کہ پالیسی کو تین مرحلوں میں نافذ کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں صدر دفتر کے آس پاس رہنے والے ملازمین کو شامل کیا جائے گا۔ اس کے بعد دیگر امریکی دفاتر اور بالآخر بین الاقوامی ملازمین اس پالیسی کے تحت آئیں گے۔
کووڈ-19 وبا کے دوران تحفظاتی وجوہات سے کمپنیوں نے ورک فرام ہوم کو اپنایا تھا۔ حالانکہ ایمیزن جیسی دیگر بڑی ٹیک کمپنیاں اب اس پالیسی کو واپس لے رہی ہیں اور ملازمین کو آفس لوٹنے کے لیے کہہ رہی ہیں۔
پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ریڈمنڈ دفتر کے 50 میل کے اندر رہنے والے ملازمین کو فروری 2026 تک ہفتے میں تین دن دفتر میں کام کرنا ہوگا۔ دیگر امریکی دفاتر کے لیے وقت کی حد اور تفصیلات جلد اعلان کیے جائیں گے جبکہ امریکہ کے باہر کے ملازمین کے لیے منصوبہ اگلے سال سے شروع ہوگا۔
غور طلب ہے کہ مائیکرو سافٹ کے ریڈمنڈ کیمپس میں بڑے پیمانے پر تبدیلی ہو رہی ہے۔ 12 پرانی عمارتوں کی جگہ 17 نئی عمارتیں بنانے کا منصوبہ ہے، جس سے تقریباً 8,000 مزید ملازمین کے لیے جگہ بنے گی۔ 7 عمارتیں پہلے سے ہی کھل چکی ہیں۔ مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ جو ملازمین ہفتے میں 3 دن دفتر سے کام کر لوٹیں گے ان کے لیے الگ سے ڈیسک ہوں گے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔