چین کی ندی میں جہاز نے کشتی کو ماری ٹکر، 11 افراد کی موت، 5 لاپتہ

حادثہ منگل کی صبح حنان صوبہ میں پیش آیا تھا جس کی اطلاع اب سامنے آئی ہے۔ لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ جہاز پر سوار تین لوگ پولیس جانچ کے دائرے میں ہیں اور ان میں سے کوئی بھی ز خمی نہیں ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>

ویڈیو گریب

user

قومی آواز بیورو

چین کے جنوبی حصے میں ایک ندی میں بڑا حادثہ ہوا ہے۔ یہاں تیل رساؤ کو صاف کرنے والے ایک جہاز نے ایک چھوٹی کشتی کو ٹکر مار دی، جس میں 11 لوگوں کی موت ہو گئی جبکہ 5 دیگر افراد لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق جمعہ کی رات اس واقعہ کے بارے میں اطلاع دی گئی۔ حالانکہ سرکاری نیوز ایجنسی 'ژنہوا' نے بتایا ہے کہ یہ حادثہ منگل کو ہوا۔ جس کے بارے میں اب معلومات سامنے آئی ہیں۔

'ژنہوا' کے مطابق حادثہ منگل کی صبح حنان صوبہ میں پیش آیا۔ جہاں یوان شوئی ندی میں ایک جہاز نے ایک چھوٹی کشتی کو زوردار ٹکر مار دی۔ ٹکر لگتے ہی 19 لوگ پانی میں گر گئے۔ ان میں سے تین لوگوں کو وقت رہتے بچا لیا گیا لیکن 11 لوگوں کی جان نہیں بچ سکی۔ ویسے ابھی بھی 5 افراد لاپتہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ اس مقام پر ہوا جہاں ندی اوسطاً 60 میٹر (200 فٹ) سے زیادہ گہری اور 500 میٹر یعنی 1600 فٹ چوڑی ہے۔ فی الحال لاپتہ لوگوں کی تلاش کی جا رہی ہے۔

حادثہ میں بچے ایک شخص کے رشتے دار نے شنگھائی کے اخبار 'دی پیپر' کو بتایا کہ کشتی ان کے گاؤں میں آنے جانے کا اہم وسیلہ ہے۔ دی پیپر کے ذریعہ حاصل ایک ویڈیو میں تیل رساؤ کو صاف کرنے والا ایک بڑا جہاز پُرسکون پانی میں کشتی کو پیچھے سے ٹکر مارتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ نیوز ایجنسی نے بدھ کو بتایا کہ جہاز پر سوار تین لوگ پولیس جانچ کے دائرے میں ہیں اور ان میں سے کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔