روس کے خلاف امریکہ نے نئی پابندیوں کا کیا اعلان، ایک رپورٹ میں دعویٰ

متحدہ ریاست امریکہ، جی-7 اور یوروپی یونین روس کے خلاف مزید نئی پابندی لگانے جا رہا ہے، خبروں کے مطابق روس کے خلاف یہ ممالک مل کر ’سبھی نئی سرمایہ کاری‘ پر پابندی لگانے جا رہے ہیں۔

روس اور امریکہ، تصویر آئی اے این ایس
روس اور امریکہ، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ ہنوز جاری ہے۔ روس، یوکرین کے الگ الگ شہروں میں جم کر قہر برپا کر رہا ہے۔ خصوصاً یوکرین کے بوچا شہر سے جو تصویریں سامنے آئی ہیں وہ دل دہلا دینے والی ہیں۔ بوچا میں چاروں طرف لاشیں ہی لاشیں نظر آ رہی ہیں۔ اس درمیان رپورٹ کے مطابق امریکہ کا روس کو لے کر رویہ مزید سخت ہو گیا ہے۔

ذرائع نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ متحدہ ریاست امریکہ، جی-7 اور یوروپی یونین روس کے خلاف مزید نئی پابندی لگانے جا رہا ہے۔ خبروں کے مطابق روس کے خلاف یہ ممالک مل کر ’سبھی نئی سرمایہ کاری‘ پر پابندی لگانے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے مالی ادارے، ریاست کی ملکیت والے ادارے اور روسی حکومت کے افسران پر بھی نئی پابندیاں لگائی جائیں گی۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے شہر بوچا میں روسی فوجیوں کے ذریعہ شہریوں کے خلاف کیے گئے مظالم کے ثبوت ملنے پر روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔


اس سے قبل پیر کو یوکرین کے صدر ولودمیر زیلینسکی نے اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل کو خطاب کرتے ہوئے بوچا شہر میں بڑے پیمانے پر شہریوں کے قتل کی بات کہی تھی۔ انھوں نے کہا تھا کہ روس کا رویہ دہشت گردوں سے جدا نہیں ہے۔ زیلینسکی نے کہا کہ بوچا شہر کو روسی فوج کے قبضے سے چھڑانے کے بعد وہاں پر اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگوں کی لاشیں دیکھی گئی ہیں۔ دعویٰ ہے کہ بوچا میں کم از کم 300 شہری مارے گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بوروڈنکا اور دوسرے شہروں میں بھی مہلوکین کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔