روسی گولہ باری میں کم از کم 7 یوکرین کے شہری ہلاک، 9 زخمی

یوکرین نے کہا کہ روسی حملوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں روس کی جانب سے تیز رفتار پیش رفت کی وجہ سے ہوئی ہیں اور ان حملوں کے لئے روسی صدر ذمہ دار ہیں۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

روس نے یوکرین کے خلاف باقائدہ جنگ شروع کر دی ہے اور اس نے یوکرین کے شہروں پر گولہ باری شروع کر دی ہے۔ روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے بنیادی ڈھانچے اور ملک کے سرحدی محافظوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔ جبکہ یوکرین نے کہا کہ روسی حملوں میں کم از کم سات افراد ہلاک اور نو زخمی ہوئے ہیں۔ یہ ہلاکتیں روس کی جانب سے تیز رفتار پیش رفت کی وجہ سے ہوئی ہیں اور ان حملوں کے لئے روسی صدر ذمہ دار ہیں۔

یوکرین کے کئی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاع ملی ہیں اور دارالحکومت کیئو میں ہوائی سائرن بج رہے ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دارالحکومت پر حملہ ہو رہا ہے۔ آئی ایف ایکس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روسی وزارت دفاع نے کہا کہ اس نے یوکرین کے فضائی اڈوں اور فوجی انفراسٹرکچر کو بے اثر کر دیا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز نے کہا کہ روس کے حمایت یافتہ علیحدگی پسندوں نے یوکرین کے لوہانسک علاقے کے دو قصبوں پر کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔


دوسری جانب یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں مارشل لاء کا اعلان کر دیا ہے اور یوکرین کے وزیر خارجہ نے روس سے لڑنے اور شکست دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ کئی دنوں سے روس-یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوج کی بڑی تعیناتی دیکھی جا رہی تھی۔ صدر پوتن کی جانب سے یوکرین کے دو علیحدگی پسند علاقوں کو آزاد تسلیم کرنے اور امن فوجیوں کی تعیناتی کا حکم دینے کے بعد کشیدگی بڑھ گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔