امیرِ قطر کی طرف سے ایرانی سفیر کو شاندار کارکردگی پر بیش قیمت تحائف

قومی تمغہ 'الوجبہ' عام طور پر قطر میں تسلیم شدہ غیر ملکی سفیروں کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز، وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سرکردہ شخصیات کو ان کی بہترین اور شاندار کارکردگی کی بدولت دیا جاتا ہے۔

امیرِ قطر کی طرف سے ایرانی سفیر کو شاندار کارکردگی پر بیش قیمت تحفہ
امیرِ قطر کی طرف سے ایرانی سفیر کو شاندار کارکردگی پر بیش قیمت تحفہ
user

قومی آوازبیورو

لندن: امیر قطر کی طرف سے دوحہ میں تعینات رہنے کے بعد سبکدوش ہونے والے ایرانی سفیر کو واپسی پر بیش قیمت تحائف سے نوازا گیا ہے۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ایرانی سفیر محمد علی سبحانی کو قطر کے امیر نے اپنے دفتر میں بلاکر انہیں تحائف سے نوازا۔ اُنہیں ایران-قطر دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں شاندار کردار ادا کرنے پر قطر کا قومی تمغہ 'الوجبہ' عطا کیا۔

قومی تمغہ 'الوجبہ' عام طور پر قطر میں تسلیم شدہ غیر ملکی سفیروں کو دیا جاتا ہے۔ یہ اعزاز، وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور دیگر سرکردہ شخصیات کو ان کی بہترین اور شاندار کارکردگی کی بدولت دیا جاتا ہے۔


ویب سائٹ پر بھی قومی تمغہ 'الوجبہ' کا ڈیزائن موجود ہے۔ اس میں قطری نیزہ کے سر سے ایک آرکیٹیکچرل ہندسی پس منظر پر بنایا گیا ہے۔ اس کے اطراف میں موتیوں کی دو مالائیں ہیں اور اس کے بیچ میں 'الوجبہ' کے الفاظ ایک دائرے کے درمیان لکھے ہوئے ہیں۔

یہ پیلا اور سفید سونے سے بنا ایک قیمتی تحفہ ہے۔ اس میں 18 قیراط سونا اور قطری پرچم کے رنگوں کی نمائندگی کرنے والے 184 ہیروں سے جڑا ہوا ہے۔ اس موقعے پر ایرانی سفیر نے امیر قطر کی طرف سے بیش قیمت تحفہ اور اعزازات سے نوازنے پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */