امریکہ میں 5 سے 11 سال کے بچوں کے لیے فائزر کی سفارش

اے سی آئی پی نے کہا کہ فائزر ویکسین کی سفارش امریکہ میں رہنے والے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کی جا رہی ہے۔ اس سفارس کو 14 ووٹوں سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔

فائزر ویکسین، تصویر یو این آئی
فائزر ویکسین، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

واشنگٹن: یو ایس سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن ( سی ڈی سی) ایڈوائزری کمیٹی آن امیونائزیشن پریکٹسز ( اے سی آئی پی) نے پانچ سے گیارہ سال تک کے بچوں کے لئے کووڈ- 19 ویکسین فائزر کی سفارش کرنے کے لئے متفقہ طور پر ووٹ دیا۔

اے سی آئی پی نے منگل کے روز کہا کہ ’’فائزر- بائیو این ٹیک کووڈ 19 ویکسین کی سفارش ایف ڈی اے کے ایمرجنسی یوس اتھورائزیشن کے تحت امریکہ میں رہنے والے 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے کی جا رہی ہے‘‘۔ اس سفارس کو 14 ووٹوں سے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔


پیر کے روز وائٹ ہاؤس کووڈ- 19 رسپانس کوآرڈینیٹر جیفری جینٹس نے کہا کہ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے گزشتہ ہفتہ ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری کے بعد 5 سے 11 سال کی عمر کے بچوں کے لیے تیار کی گئی فائزر کی 15 ملین خوراک میں سے سات میلن خوراک کی پہلی کھیپ روانہ کی جا رہی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔