پیرو، برازیل، جنوبی افریقہ نے ہندوستان کے لئے تجارتی پروازوں پر عائد پابندی میں کی توسیع

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پیرو کے علاقے اریکپا میں کووڈ۔ 19 کے ڈیلٹا فارم کے دو کیسز کی رپورٹ ملنے کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

لیما: ہندوستان میں کورونا وائرس کووڈ- 19 وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پیرو، جنوبی افریقہ اور برازیل نے ہندوستان کے لئے اپنی تجارتی پروازوں کی معطلی میں 11 جولائی تک توسیع کرنے کا اعلان کیا ہے، سرکاری اخبار ’ال پیروآنو‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے بعد ملک میں کووڈ- 19 کے ڈیلٹا ورژن کا دوسرا کیس پائے جانے کے بعد یہ اقدام کیا ہے۔

10 مئی کو اس طرح کے اقدامات اٹھاتے ہوئے حکومت نے حکم دیا تھا کہ ان ممالک سے آنے والے پیرو کے لوگوں کو 14 دن تک اپنے گھروں میں قرنطینہ میں رہنا پڑے گا۔ وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق پیرو کے علاقے اریکپا میں کووڈ۔ 19 کے ڈیلٹا فارم کے دو کیسز کی رپورٹ ملنے کے بعد حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔


وزیر صحت آسکر اوگارٹے نے جمعہ کے روز اریکپا کے آس پاس ایک ’سائنسی گھیرا‘ اپنانے کا اعلان کیا، جس میں اس خطے سے نقل و حمل کی خدمات پر پابندی شامل ہے۔ وزارت صحت کے مطابق پیرو میں کورونا کے 2023179 کیسز ہوچکے ہیں اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 189933 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */