پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق، فیصلہ قطر میں مذاکرات کے دوران ہوا

پاکستان اور افغانستان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر بشکریہ سوشل میڈیا، گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ پاکستان اور افغانستان نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران فوری جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ ترکی کی ثالثی میں ہونے والے ان مذاکرات کا مقصد ایک ہفتے سے جاری شدید سرحدی تنازع کو ختم کرنا ہے جس میں درجنوں افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق قطر نے کہا کہ دونوں فریق نے جنگ بندی کے دیرپا اور مناسب نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے آنے والے دنوں میں مزید ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ مذاکرات حالیہ سرحدی لڑائی کے بعد ہوئے ہیں جس میں متعدد افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے تھے۔ 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان یہ سب سے سنگین تصادم ہے۔


افغان حکام نے بتایا کہ کابل وفد کی قیادت وزیر دفاع ملا محمد یعقوب کر رہے تھے جب کہ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے طالبان کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات میں حصہ لیا۔ پاکستان کے دفتر خارجہ نے کہا کہ مذاکرات کا بنیادی مقصد افغانستان سے پاکستان میں سرحد پار سے ہونے والی دہشت گردی کو روکنا اور پاک افغان سرحد پر امن و استحکام کو بحال کرنا ہے۔ تشدد اس وقت شروع ہوا جب اسلام آباد نے کابل سے مطالبہ کیا کہ وہ عسکریت پسندوں کو روکے جو سرحد پار سے پاکستان میں حملے کر رہے تھے۔

پاکستان اور افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق، فیصلہ قطر میں مذاکرات کے دوران ہوا

طالبان عسکریت پسندوں کو پناہ دینے کی تردید کرتے ہیں اور پاکستان پر غلط معلومات پھیلانے اور افغانستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے اسلامک اسٹیٹ یعنی داعش سے وابستہ گروپوں کی حمایت کرنے کا الزام لگاتے ہیں۔ تاہم پاکستان ان الزامات کو مسترد کرتا ہے اور کہتا ہے کہ عسکریت پسندوں نے طویل عرصے سے حکومت کا تختہ الٹنے اور ملک میں سخت اسلامی حکومت نافذ کرنے کی سازش کی ہے۔


جمعہ کو سرحد کے قریب ایک خودکش حملے میں سات پاکستانی فوجی ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے۔ پاکستان کےفوجی سربراہ ، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ افغان حکومت کو پاکستان میں حملے کرنے کے لیے افغان سرزمین استعمال کرنے والے گروہوں کو کنٹرول کرنا چاہیے۔

افغانستان نے اطلاع دی ہے کہ جمعہ کو جنگ بندی کی ڈیڈ لائن میں توسیع کے چند گھنٹے بعد ہی پاکستان نے شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کئے۔ کابل نے کہا کہ اس کے فوجیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ جوابی کارروائی نہ کریں تاکہ بات چیت جاری رہے۔ صوبہ پکتیکا میں ہونے والے حملوں میں تین افغان کرکٹ کھلاڑی مارے گئے۔ اس کے بعد افغانستان نے پاکستان میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز سے دستبرداری اختیار کر لی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔