کرنل کی موت سے غضبناک ہوئے ایرانی صدر نے بدلہ لینے کا اظہار کیا عزم

اتوار کی شام تقریباً 4 بجے گھر لوٹتے وقت کرنل صیاد خدائی پر فائرنگ کی گئی تھی، آفیشیل نیوز ایجنسی آئی آر این اے کے مطابق انھیں پانچ گولیاں لگی تھیں۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، تصویر آئی اے این ایس
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

ایرانی ریولیوشنری گارڈس کرنل صیاد خدائی کی موت کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم نظر آ رہا ہے۔ ایرانی صدر ابراہیم رائسی نے پیر کے روز اس تعلق سے ایک بیان دیا ہے اور کرنل صیاد کی موت پر اپنی شدید ناراضگی ظاہر کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ تہران میں اتوار کو موٹر سائیکل پر سوار دو لوگوں نے ایک افسر کا گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ ایرانی صدر ابراہیم رائسی نے کہا کہ ’’میں نے افسران کو اس معاملے پر نظر بنائے رکھنے کے لیے کہا ہے۔ ہم شہید کرنل کے خون کا بدلہ لے کر رہیں گے۔‘‘ ابراہیم رائسی نے یہ باتیں عمان دورے پر جانے سے پہلے کہی ہیں۔ عمان میں وہ سلطان ہاشم بن طارق سے ملاقات کریں گے۔

نیم سرکاری نیوز ایجنسی مہر کے مطابق گارڈ کے ترجمان رمضان شریف نے کہا کہ گارڈ کا قتل ایران کے دشمنوں کا سامنا کرنے کے لیے اس کے عزائم کو ظاہر کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کرنل صیاد خدائی کی شہادت سیکورٹی، آزادی اور قومی مفادات کی حفاظت کرنے اور ایرانی صدر کے دشمنوں کا سامنا کرنے کے لیے ریولیوشنری گارڈس کے عزائم کو مضبوط کرتی ہے۔ عالمی استحصال اور دہشت گرد گروپوں کو ان کے اعمال کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔


قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام تقریباً 4 بجے گھر لوٹتے وقت کرنل صیاد خدائی پر فائرنگ کی گئی تھی۔ انھیں پانچ گولی لگی تھی۔ آفیشیل نیوز ایجنسی آئی آر این اے نے ایک سفید کار کی ڈرائیونگ سیٹ پر ایک شخص کو اپنی نیلی شرٹ کے کالر کے چاروں طرف اس کے داہنے ہاتھ پر خون سے لتھ پتھ دکھاتے ہوئے تصویریں شائع کیں۔ اس کے مطابق کرنل صیاد خدائی اپنی سیٹ بیلٹ باندھے ہوئے تھے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔