پیگاسس نے اب امریکی محکمہ خارجہ کو بنایا نشانہ، کئی افسران کا آئی فون ہیک

این ایس او گروپ کے ترجمان نے میڈیا رپورٹس میں کہا ہے کہ کمپنی ان رپورٹس کی جانچ کرے گی، این ایس او گروپ کو امریکہ میں جو بائڈن انتظامیہ کے ذریعہ برآمدات ممنوع فہرست میں رکھا گیا ہےـ

علامتی تصویر، آئی اے این ایس
علامتی تصویر، آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

امریکی محکمہ خارجہ کے کم از کم 11 افراد کے آئی فون کو اسرائیل واقع این ایس او گروپ کے پیگاسس کے ذریعہ ہیک کیا گیا تھا۔ ’دی وال اسٹریٹ جرنل‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایپل نے یوگانڈا میں امریکی محکمہ خارجہ کے 11 ملازمین کو مطلع کیا ہے کہ ان کے آئی فون ہیک کیے گئے تھے۔

میڈیا رپورٹ میں جمعہ کی دیر شب کہا گیا کہ ’’جانچ کرنے والوں نے حملے کو ایک اسرائیلی ٹیکنالوجی کمپنی این ایس او گروپ کے ذریعہ تیار ایک سسٹم سے جوڑا ہے، جسے بائڈن انتظامیہ کے ذریعہ بلیک لسٹ کیا گیا تھا۔‘‘ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہیک کیے گئے فون محکمہ خارجہ کے ای میل پتے سے جڑے تھے۔


این ایس او گروپ کے ترجمان نے میڈیا رپورٹس میں کہا ہے کہ کمپنی ان رپورٹس کی جانچ کرے گی۔ این ایس او گروپ کو امریکہ میں جو بائڈن انتظامیہ کے ذریعہ برآمدات ممنوعہ فہرست میں رکھا گیا ہے جو اسے امریکہ سے کچھ طرح کی تکنیک حاصل کرنے پر پابندی عائد کرتا ہے۔

این ایس او گروپ کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کے بعد ایپل نے تھائی لینڈ، ال سلواڈور اور یوگانڈا سے شروع ہو کر اسٹیٹ اسپانسرڈ ہیکروں کے شکار لوگوں کو خطرے کی اطلاع کا الرٹ بھیجنا شروع کر دیا ہے۔ ایپل اسرائیلی کمپنی کو کسی بھی ایپل سافٹ ویئر، خدمات یا سامانوں کا استعمال کرنے سے پابندی عائد کرنے کے لیے مستقل حکم امتناع چاہتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔