نکی ہیلی نے بائیڈن اور ٹرمپ کو جمہوریت کے لیے دوہرا خطرہ قرار دیا

امریکی صدر کی دوڑ میں شامل نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ نسل پرست نہیں ہے اور موجودہ صدر جو بائیڈن اور ان کے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ دونوں جمہوریت کے لیے دوہرا خطرہ ہیں!

<div class="paragraphs"><p>نکی ہیلی / آئی اے این ایس</p></div>

نکی ہیلی / آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

واشنگٹن: امریکی صدر کی دوڑ میں شامل نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکہ نسل پرست نہیں ہے اور موجودہ صدر جو بائیڈن اور ان کے پیشرو ڈونلڈ ٹرمپ دونوں جمہوریت کے لیے دوہرا خطرہ ہیں! میڈیا رپورٹس کے مطابق، انہوں نے نیو ہیمپشائر میں ایک جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’’میں مضبوط بننا چاہتی ہوں۔ ہم نہیں جانتے کہ جب اعداد و شمار جاری ہوں تے تو کیا ہوگا۔‘‘

ہیلی کا مقصد آئیووا سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے، جہاں وہ پیر کو ریاست کے کاکس میں ٹرمپ سے 32 پوائنٹس اور فلوریڈا کے گورنر رون ڈی سینٹیس سے 2 پوائنٹ پیچھے رہیں۔ پولز سے پتہ چلتا ہے کہ وہ نیو ہیمپشائر میں ٹرمپ کے بہت قریب ہیں۔ انہوں نے اس ہفتے کے شروع میں فاکس کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا، ’’امریکہ کبھی بھی نسل پرست ملک نہیں رہا۔‘‘ ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ سمجھتی ہیں کہ ریپبلکن پارٹی نسل پرست ہے؟


انہوں نے کہا کہ وہ جنوبی کیرولینا کی ایک دیہی کاؤنٹی میں پلی بڑھی ہے جہاں انہیں نسل پرستانہ رویوں کا سامنا کرنا پڑا لیکن ان کے والدین نے ان میں یہ یقین پیدا کیا کہ امریکہ نسل پرست ملک نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’اگر میرے والدین نے ایسا نہ کیا ہوتا تو ہر سیاہ یا بھورے بچے کو امریکہ میں موقع نہیں ملتا۔‘‘ ہیلی نے کہا کہ وہ یہاں تک نہ پہنچ پاتی اگر امریکہ کی بنیاد مساوات کے اصول پر نہ رکھی گئی ہوتی، جس کا مطلب ہے کہ تمام لوگوں کو برابر بنایا گیا ہے۔

ہیلی نے کہا، ’’ہمارے یہاں کافی نسل پرستی تھی جس سے ہمیں نمٹنا پڑا لیکن میرے والدین نے کبھی نہیں کہا کہ ہم ایک نسل پرست ملک میں رہتے ہیں اور میں بہت شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا۔‘‘ ہیلی ملک کی پہلی خاتون اقلیتی گورنر بنیں اور بعد میں ٹرمپ کی اقوام متحدہ میں امریکی سفیر بنیں۔


ہیلی نے بار بار ٹرمپ کو ایک اور معاملے پر صدر جو بائیڈن سے جوڑا اور دونوں کو ترقی اور قومی اتحاد کے لیے دوہرے خطرات کے طور پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا، ’’کیا ہم واقعی دو 80 سالہ لوگوں کو صدر کے لیے انتخاب لڑتے دیکھنا چاہتے ہیں جب کہ دنیا جل رہی ہے؟ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت نہیں ہے جو پریشان ہوں۔ ہمیں ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو امریکہ سے محبت کرتے ہیں، یہ سمجھیں کہ اگر آپ کا وقت ختم ہو گیا ہے تو راستے سے ہٹ جائیں اور لیڈروں کی نئی نسل کو سامنے آنے دیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔