نائیجریا: تیل ٹینکر میں دھماکہ، 12 لوگوں کی موت

یعقوب محمد کے مطابق دھماکے اور آگ کی وجہ سے آٹھ مرد، تین خواتین اور ایک کمسن لڑکے سمیت 12 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ٹینکر میں آگ لگنے سے مقامی دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ابوجہ: نائیجریا کے جنوب مشرقی بینوئے ریاست میں ایک تیل کے ٹینکر میں ہوئے دھماکے سے ایک بچہ اور تین خواتین سمیت کم از کم 12 لوگوں کی موت ہوگئی۔ نائیجریا کے معروف روزنامہ پریمیم ٹائمز نے اس کی اطلاع دی۔ بینوئے ریاست میں فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) کے سیکٹر کمانڈر، یعقوب محمد نے اتوار کے روز اخبار کو بتایا کہ تیل ٹینکر کے ڈرائیور نے گاڑی پر قابو کھو دیا اور آگاتو کے اوشیگ بڈو گاؤں میں حادثے کا شکار ہوگیا۔

یعقوب محمد کے مطابق دھماکے اور آگ کی وجہ سے آٹھ مرد، تین خواتین اور ایک کمسن لڑکے سمیت 12 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ٹینکر میں آگ لگنے سے مقامی دکانوں اور مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے اور ایف آر ایس سی اور دیگر امدادی اداروں کو صورتحال پر قابو پانے کے لئے بلایا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔