نائیجیریا میں کسانوں کا قتل عام، خواتین کو کیا گیا اغوا، 110 افراد ہلاک

عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار کچھ بندوق برداروں نے کھیتوں میں کام کرنے والے مرد اور خواتین کسانوں پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد بہت ساری خواتین کو بھی اغوا کرلیا کیا گیا۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ابوجا: نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک قتل عام میں کم از کم 110 افراد ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کسان شامل ہیں۔ اتوار کے روز افسران نے یہ اطلاع دی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق یہ ہلاکتیں ہفتے کے روز دوپہر سے قبل تشدد زدہ صوبے بورنو کے علاقے میدوگوری کے قریب کوشوبے نامی گاؤں میں ہوئی ہیں۔ اس واقعہ میں بنیادی طور پر کسانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق موٹرسائیکلوں پر سوار کچھ بندوق برداروں نے کھیتوں میں کام کرنے والے مرد اور خواتین کسانوں پر حملہ کیا۔ حملے کے بعد بہت ساری خواتین کو بھی اغوا کرلیا کیا گیا۔ ابھی تک کسی دہشت گرد گروہ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ نائجیریا میں عام طور پر بوکو حرام اوراسلامک اسٹیٹ ان ویسٹ افریقہ (آئی ایس ڈبلی واے پی) کہلانے والی تنظیموں نے حالیہ برسوں میں ایسے حملے کیے ہیں۔


خیال کیا جاتا ہے کہ یہ دونوں دہشت گرد گروہ افریقی خطے میں کافی سرگرم ہیں اور انہوں نے گزشتہ ایک دہائی میں 30 ہزار سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا ہے جبکہ نائجر، چاڈ اور کیمرون سمیت دیگر افریقی ممالک میں 2 لاکھ سے زیادہ افراد کو پناہ لینے پر مجبور کیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔