نیویارک: فائرنگ کر رہے شخص کو پولیس نے گولی مار دی

’اے بی سی نیوز‘ کے مطابق مشتبہ شخص نے اتوار کے روز جائے وقوعہ پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے بندوق بردار کو زخمی کردیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک چرچ کے باہر کرسمس کے ایک پروگرام میں اتوار کے روز بھیڑ کے قریب فائرنگ کرنے والے ایک مسلح شخص پر پولیس نے فائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ ’نیو یارک پوسٹ‘ کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق مین ہیٹن میں سینٹ جان دی ڈیوائن کے گرجا گھر سے چند قدم کے فاصلے پر ہوا ہے اس وقت شام کے تقریباً چار بج رہے تھے۔ بندوق بردار کو پولیس افسران نے گرفتار کرلیا۔ آؤٹ ڈور کورل کنسرٹ کے اختتام کے بعد سیکڑوں افراد وہاں سے روانہ ہونے لگے۔ انہوں نے کہا کہ ’’میں نے سنا، دو یا تین دھماکے ہوئے جو واقعی بہت تیز تھے۔ میں نے دیکھا کوئی شخص مجھ سے دس میٹر دور سیڑھیوں سے فائرنگ کر رہا تھا۔‘‘

اسی دوران، ’ڈیلی نیوز‘ نے نیو یارک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس افسران نے بندوق بردار کو شدید زخمی کردیا، جسے مقامی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ’اے بی سی نیوز‘ کے مطابق مشتبہ شخص نے اتوار کے روز جائے وقوعہ پر قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر فائرنگ کی، جس کے جواب میں پولیس نے بندوق بردار کو زخمی کردیا۔ اے بی سی نیوز کے مطابق کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔