افغانستان میں طالبان حکومت کا نیا فرمان، عام غسل خانوں میں خواتین کے نہانے پر پابندی

خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ میں خواتین کو اسلامی حجاب کی پابندی کرتے ہوئے عام حمام کے بجائے صرف نجی حمام میں نہانے کی اجازت ہے۔

تصویر یو این آئی
تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

کابل: افغانستان میں طالبان نے اپنے تازہ حکم نامے میں خواتین کے عام غسل خانے میں نہانے پر پابندی لگا دی ہے۔ طالبان کے مقرر کردہ حکام کے مطابق یہ فیصلہ علمائے کرام (مذہبی علماء) سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "لوگوں کو گھر میں جدید باتھ روم تک رسائی نہیں ہے اس لیے مردوں کو عام باتھ روم جانے کی اجازت ہے، لیکن خواتین کو حجاب پہن کر پرائیویٹ حمام میں جانا چاہیے۔"

دریں اثنا، عام غسل خانوں میں کم عمر لڑکوں اور نہانے کے دوران باڈی مساج پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بلخ میں خواتین کو اسلامی حجاب کی پابندی کرتے ہوئے عام حمام کے بجائے صرف نجی حمام میں نہانے کی اجازت ہے۔ اس سے قبل صوبہ ہرات میں خواتین کا عام غسل خانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔