اُف یہ گرمی! کینیڈا اور امریکہ میں اب تک 700 سے زائد افراد ہلاک

برٹش کولمبیا کے فورینسک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کی چیئر مین لیزا لاپوئنٹ نے بتایا ہے کہ ریاست بھر میں 25 جون تا یکم جولائی کے درمیانی عرصے میں شدید گرمی اور لو لگنے سے 719 افراد جاں بحق ہوئے۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

اوٹاوا: امریکہ اور کینیڈا میں گرمی قہر پا رہی ہے اور کینیڈا میں 25 جون تا یکم جولائی کے درمیانی عرصے میں شدید گرمی اور لو لگنے سے 719 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برٹش کولمبیا کے فورینسک میڈیسن انسٹی ٹیوٹ کی چیئر مین لیزا لاپوئنٹ نے ایک تحریری بیان میں بتایا ہے کہ ریاست بھر میں 25 جون تا یکم جولائی کے درمیانی عرصے میں شدید گرمی اور لو لگنے سے 719 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

اس ریاست میں بلند درجہ حرارت اور بجلی گرنے سے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس سے ایک گاؤں کے تمام تر مکانات جل کر خاکستر ہو گئے۔ دریں اثنا گرمی کی لہر متحدہ امریکہ میں بھی اموات کا موجب بن رہی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی اور اوریگون میں شدید گرمی کی لہر سے 25 جون سے اب تک 79 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */