دنیا میں کورونا سے متاثر 55 فیصد سے زیادہ مریض شفایاب

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد لگ بھگ 2 کروڑ 50 لاکھ سے سے زائد ہوچکی ہے۔

دنیا میں کورونا / تصویر آئی اے این ایس
دنیا میں کورونا / تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی: عالمی سطح پر موذی اور جان لیوا وبا کورونا وائرس کے باعث اب تک دنیا بھر میں 9.87 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں، جبکہ 55 فیصد سے زیادہ یعنی 5.44 کروڑ مریضوں نے اس جان لیوا اور موذی وائرس کو شکست دی ہے اور اب تک 21.20 لاکھ سے زائد مریضوں نے جانیں گنوائی ہیں۔ دریں اثنا کووڈ۔19 کے خلاف دنیا کے کئی ممالک میں ویکسی نیشن کی مہم شروع کی جاچکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک میں کورونا وائرس سے 9 کروڑ 87لاکھ 4846 افراد متاثر اور پانچ کروڑ 44 لاکھ 9 ہزار سے زائد مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے، وہیں دنیا بھر میں اب تک 21 لاکھ 20 ہزار سے زیادہ کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔


کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاستہائے متحدہ امریکہ ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد لگ بھگ 2 کروڑ 50 لاکھ سے سے زائد ہوچکی ہے۔ جبکہ 4.17 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔ ہندوستان میں جان لیوا کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ چھ لاکھ 54 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس وبا کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ 16 ہزارسے تجاوز کرچکی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 35 ہزار 339 ہوچکی ہے۔

برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 88.16 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 77.75 لاکھ سے زیادہ افراد شفایاب ہوچکے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے اب تک 2.16 لاکھ سے زیادہ مریض دم توڑ چکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36.58 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 30.76 سے زیادہ افراد شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 67919 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں 36.27 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائر سے متاثر اور 97518 افراد فوت ہوچکے ہیں۔


فرانس میں اس وائرس سے اب تک 30.93 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 73018 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 24.99 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 55441 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اٹلی میں اب تک 24.55 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 85162 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اب تک ترکی میں 2444 لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ۔19 سے متاثر اور 24933 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

جرمنی میں جان لیوا کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21.37 لاکھ کو عبور کر چکی ہے اور اب تک 51873 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اس مہلک وائرس سے 20.02 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 50982 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ۔19 سے 18.62 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور46737 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکومیں 17.32 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 149084 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


پولینڈ میں کورونا وائرس کے 14.70 لاکھ سے زیادہ کیسز ہوچکے ہیں اور 35253 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد 14.04 لاکھ کو عبو ہوچکی اور 40574 مریض دم توڑ چکے ہیں۔ ایران میں اب تک 13.67 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر اور 57294 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ یوکرین میں 12.27 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 22830 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو میں اب تک10.83 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر اور 39274 مریض لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے 9.77 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 27664 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ نیدرلینڈ میں کوروناوائرس سے 9.57 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 13616 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں 9.33 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثراور 15270 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


کینیڈا میں اب تک 7.47 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر جبکہ 18691 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ رومانیہ میں کوروناوائرس سے اب تک 7.09 لاکھ سے زائد افراد متاثر جبکہ 17722 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ چلی میں کووڈ۔19 سے 6.94 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 17854 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ بیلجیم میں کورونا کے متاثرہ افراد کی تعداد 6.91 لاکھ کو عبور کرچکی ہے جبکہ 20726 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ پرتگال نے کورونا سے متاثر ہونے کے معاملہ میں عراق کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور اس وبا سے پرتگال میں اب تک 6.24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثراور 10194 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ وہیں عراق میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6.12 لاکھ کو عبور کرچکی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 12988 ہوگئی ہے۔ اسرائیل میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 5.94 لاکھ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 4341 تک پہنچ گئی ہے۔

سویڈن میں جان لیوا کورونا وائرس سے اب تک 5.47 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 11005 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس سے اب تک 5.31 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 8003 مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ پڑوسی ملک پاکستان میں 5.30 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 11295 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔


فلپائن میں 5.11 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 10190 افراد موذی وبا سے لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ سوئٹزرلینڈ میں 5.09 لاکھ سے زائد افراد جان لیوا وبا سے متاثر اور 9050 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مراکش میں وبائی مرض سے 4.65 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 8128 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ آسٹریا میں کورونا وائرس سے اب تک 4.03 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر جبکہ 7389 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مملکت سعودی عرب میں اب تک 3.32 لاکھ افراد مہلک ترین کورونا وائرس سے متاثر اور 6350 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 14596 افراد، بولیویا میں 9927، مصر میں 8902، گوئٹے مالا میں 5456 اور چین میں 4803 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔