میکسیکو: 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے 364 افراد کی موت، 2885 نئے معاملے

نائب وزیرصحت ہیوگو لوپیزگیٹل نے ٹوئٹر پر ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’بدقسمتی سے، اس وبا کی وجہ سے ملک میں 9779 افراد کی موت ہو چکی ہے‘‘۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

یو این آئی

میکسیکو سٹی: میکسیکو میں کورونا وائرس (كووڈ -19) کے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2885 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 87500 جبکہ اس وبا سے 364 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ میکسیکو میں ایک ہفتہ میں 22 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے ہیں۔ نائب وزیرصحت ہیوگو لوپیزگیٹل نے ٹوئٹر پر ہفتہ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’بدقسمتی سے، اس وبا کی وجہ سے ملک میں 9779 افراد کی موت ہو چکی ہے‘‘۔

نائب وزیرصحت ہیوگو لوپیزگیٹل نے کہا کہ ہفتہ کو کورونا وائرس کے 2885 نئے کیسز سامنے آنے سے ملک میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 87512 ہو گئی ہے۔ ایک ہفتہ پہلے میکسیکو میں كووڈ -19 سے 7179 اموات ہوئی تھی اور کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 65856 تھی۔ اس کے بعد ایک ہفتے کے اندر کورونا وائرس کے 22000 کیسزکی تصدیق ہوئی اوراس دوران 2500 افراد کی موت ہو چکی ہے۔


جمعہ کو ملک میں کورونا وائرس کے 3220 نئے کیسز سامنے آنے اور 370 افراد کی موت کی اطلاع ہے۔ قابل غور ہے کہ میکسیکو میں وبا سے متاثر علاقوں میں 18 مئی سے لاک ڈاؤن میں نرمی دی گئی ہے اور اور پیر سے شروع ہونے والے ہفتے میں دیگر علاقوں میں لاک ڈاؤن میں ڈھیل دیئے جانے کامنصوبہ ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔