ترکی دورہ سے پہلے ہی مارٹن گریفتھس کورونا کے شکار

مارٹن گریفتھس نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ میں آج کووڈ سے متاثر پایا گیا ہوں۔ میں صحت کے رہنما خطوط پر عمل کر رہا ہوں، سفر منسوخ کر رہا ہوں اور گھر میں الگ تھلگ ہوں۔

مارٹن گریفتھ، تصویرآئی اے این ایس
مارٹن گریفتھ، تصویرآئی اے این ایس
user

یو این آئی

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے انڈر سکریٹری جنرل برائے انسانی امور مارٹن گریفتھس نے یوکرین کی صورتحال پر اس ہفتے کے آخر میں ترکی میں ہونے والی میٹنگ سے قبل کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے پیر کو ٹوئٹر پر کہا کہ ’’مجھے یہ کہتے ہوئے افسوس ہو رہا ہے کہ میں آج کووڈ سے متاثر پایا گیا ہوں۔ میں صحت کے رہنما خطوط پر عمل کر رہا ہوں، سفر منسوخ کر رہا ہوں اور گھر میں الگ تھلگ ہوں۔ بیان میں، مارٹن گریفتھس نے کووڈ-19 ویکسین حاصل کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

گزشتہ روز مارٹن گریفتھس نے روس اور یوکرین کے درمیان امن مذاکرات کو آگے بڑھانے میں انقرہ کی ممکنہ کوششوں پر بات کرنے کے لیے اس ہفتے کے آخر میں ترکی کے دورے کا اعلان کیا تھا۔ ماسکو اور کیف میں حالیہ ملاقاتوں کے دوران، مارٹن گریفتھس نے دونوں حکومتوں پر زور دیا تھا کہ وہ ایک ایسے انتظام پر اتفاق کریں جس میں دونوں فریقین بالخصوص انسانی مسائل پر بات چیت کے لیے مل سکیں۔ انہوں نے ترکی کے دورے کے بعد یوکرین کی صورتحال پر بات چیت کے لئے ایک اور دور کے لیے ماسکو جانے میں بھی دلچسپی ظاہر کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔