ملیشیا نے 'نیٹ فلکس' کی فحاشت سے دور رہنے کے لیے شروع کیا 'نور فلکس'

'نورفلکس' ملیشیا کی پہلی ایسی اسٹریمنگ سروس ہے جو شریعہ کو خیال میں رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ اس نے جولائی سے 10 ہزار سے زائد صارفین کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

تنویر

ویب سیریز کے لیے مشہور اسٹریمنگ سروس 'نیٹ فلکس' کئی ممالک میں اپنے فحش مواد کی وجہ سے تنقید کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسے ماحول میں ملیشیا نے اسلامی اقدار کو بنیاد بنا کر ایک نئی اسٹریمنگ سروس شروع کرنے کی طرف قدم بڑھا دیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ پلیٹ فارم مسلمانوں کے لیے 'حلال ٹی وی' کی ضرورتوں کو پورا کرے گا۔ اس پلیٹ فارم کو 'نورفلکس' نام دیا گیا ہے۔

'نورفلکس' ملیشیا کی پہلی ایسی اسٹریمنگ سروس ہے جو شریعہ کو خیال میں رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ اس نے جولائی سے 10 ہزار سے زائد گاہکوں کو اپنی جانب متوجہ کیا ہے۔ اس کو تیار کرنے کے پیچھے رزال محمد کا دماغ ہے جو جنوری میں اپنے آفیشیل لانچ سے پہلے 'نورفلکس' کے لیے اصل مواد تیار کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ "ہم نے اسٹارٹ اَپ کے لیے 9.7 ملین ڈالر خرچ کیے، لیکن کمپنی پہلے پانچ سالوں میں تقریباً 12 ہزار ایپی سوڈ کے ساتھ مین اسٹریم، تعلیمی، فلسفیانہ اور ترغیبی درجوں میں 1000 آریجنل مواد کا پروڈکشن کرے گی۔"

ملیشیا نے 'نیٹ فلکس' کی فحاشت سے دور رہنے کے لیے شروع کیا 'نور فلکس'

رزال محمد کا کہنا ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر کھڑے ہونے سے پہلے ملیشیا، برونئی اور سنگاپور کی مارکیٹ پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں، اس کے لیے وہ مقامی اور بین الاقوامی پروڈکشنز سے مواد حاصل کرنے کے لیے منصوبہ تیار کر رہے ہیں۔ وہ مزید کہتے ہیں کہ "ہم خود کو اگلے پانچ سالوں میں جنوب شمال ایشیائی علاقوں کا احاطہ کرنے کی طرف نظر رکھے ہوئے ہیں، جو بین الاقوامی بازار کو متوجہ کرنے کے لیے مشرق وسطیٰ اور یوروپ میں ہَب قائم کرنے کے لیے ہماری کوشش کا حصہ ہے۔"

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔