کورونا بحران: جنوبی آسٹریلیا میں ایک بار پھر لاک ڈاون نافذ

اسٹیون مارشل نے کہا کہ ہمارے پاس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی آسٹریلیا میں شام 6 بجے لاک ڈاون اور دیگر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

جنوبی افریقہ میں پھر لاک ڈاؤن / Getty Images
جنوبی افریقہ میں پھر لاک ڈاؤن / Getty Images
user

یو این آئی

کینبرا: آسٹریلیا کے جنوبی آسٹریلیائی صوبہ میں کورونا وائرس انفیکشن کے معاملے ایک بار پھر سامنے آنے کے بعد لاک ڈاؤن اور دیگر پابندیاں عائد کردی گئی ہیں۔ محکمہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں پیر کی سہ پہر تک 111 نئے کیس سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 32017 ہو گئی ہے۔

حکام نے منگل کی صبح جنوبی آسٹریلیا میں پانچ نئے کیس درج ہونے کی تصدیق کی ہے جس کے بعد جنوبی آسٹریلیائی حکومت نے منگل کی شام سے ہی صوبے میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ آسٹریلیائی میڈیا کے مطابق جنوبی آسٹریلیا کے چیف اسٹیون مارشل نے کہا کہ "ہم ان پابندیوں کے نفاذ کے خلاف ہیں لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہمارے پاس اسے روکنے کا ایک موقع ہے۔


اسٹیون مارشل نے کہا کہ ہمارے پاس لاک ڈاؤن نافذ کرنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی آسٹریلیا میں شام 6 بجے لاک ڈاون اور دیگر پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔