بنگلہ دیش کے معروف گلوکار فقیرعالمگیر کا کورونا سے انتقال

فقیرعالمگیر نے اب تک کل نو کتابیں لکھی ہیں۔ انہیں ایکوشی میڈل، بھاشائی میڈل اور سیکوینس ایوارڈ آف آنر وغیرہ مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

فقیرعالمگیر، تصویر آئی اے این ایس
فقیرعالمگیر، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے مشہور لوک گلوکار فقیرعالمگیر کا کل دیرشب کورونا وائرس کے انفیکشن (کووڈ-19) کے سبب اسپتال میں انتقال ہوگیا۔ وہ 71 سال کے تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق فقیرعالمگیر کا شہر کے یونائیٹڈ اسپتال میں (آئی سی یو) میں دوران علاج جمعہ کی رات تقریباً 22:56 پر انتقال ہوگیا۔

پسماندگان میں اہلیہ اور تین بیٹے ہیں۔ فریدپور میں پیدا ہوئے فقیر عالمگیر نے 1966 میں اپنے میوزیکل کیریئر کا آغاز کیا اور 1969 میں اس وقت کے مشرقی پاکستان کے عروج کے لئے ایک گلوکار کے طور پر اہم کردار ادا کیا۔ ایک مصنف کی حیثیت سے ان کی پہلی کتاب 1984 میں ‘چین چائنا‘ شائع ہوئی۔


فقیرعالمگیر کی اگلی دو اشاعتیں مکتی جودھر اسمرتی بجویرگان اور گونو سنگیتر اوٹٹ اور بوررٹومن تھیں۔ سال 2013 میں ان کی تین کتابیں امرکوٹھا، ذرا اچھے ہردئے پوتے اور اسمرتی الاپونی مکتجودھا شائع ہوئیں۔ انہوں نے اب تک کل نو کتابیں لکھی ہیں۔ انہیں ایکوشی میڈل، بھاشائی میڈل اور سیکوینس ایوارڈ آف آنر وغیرہ مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔