پیغمبر اسلامؐ کا خاکہ بنانے والے لارس ولکس کی سڑک حادثے میں موت

ولکس کی عمر 75 سال تھی۔ یہ حادثہ اتوار کو جنوبی سویڈن کے قصبے مارکریڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ پولیس کی سیکورٹی میں کہیں جا رہا تھا۔

 لارس ولکس، تصویر یو این آئی
لارس ولکس، تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

اسٹاک ہوم: سویڈن کے کارٹونسٹ لارس ولکس جنہوں نے پیغمبر اسلامؐ کا خاکہ بنایا تھا، س کی ایک سڑک حادثے میں موت ہوگئی۔ ’واشنگٹن ٹائمز‘ نے یہ رپورٹ سویڈش میڈیا کے حوالے سے دی ہے۔ ولکس کی عمر 75 سال تھی۔ یہ حادثہ اتوار کو جنوبی سویڈن کے قصبے مارکریڈ کے قریب اس وقت پیش آیا جب وہ پولیس کی سیکورٹی میں کہیں جا رہا تھا۔ روزنامہ ’دی ڈیگنز نیہیئٹر‘ (ڈی این) نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ولکس کے ساتھی نے اس کی موت کی تصدیق کی ہے۔

سویڈش پولیس نے حادثے کی اطلاع دی ہے لیکن کسی کے نام جاری نہیں کیے۔ پولیس نے کہا کہ’’اتوار کی سہ پہر مارکریڈ کے باہرای 4 پر ایک کار اور ٹرک میں ٹکر ہوگئی۔ ساؤتھ زون میں حادثے کے وقت دو پولیس افسران گاڑی میں بحیثیت گارڈ سفر کر رہے تھے۔ اس حادثے میں تینوں ہلاک ہوگئے ہیں‘‘۔


پولیس کے مطابق ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ حادثہ کیسے ہوا، معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ خیال رہے 2007 میں پیغمبر اسلامؐ کا اسکیچ بنانے کے بعد مسلمانوں کی ناراضگی کی وجہ سے لارس ولکس کو پولیس سیکورٹی دی گئی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔