قدیم یروشلم سے متعلق یونیسکو کی قرارداد کا اردن نے کیا استقبال

اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہاثم ابوالفول نے کہا کہ قرارداد میں اسرائیل سے حرم الشریف کے خلاف اپنے اکساوے اور یکطرفہ غیر قانونی عمل کو روکنے کے لیے کہا گیا ہے۔

قدیم یروشلم، تصویر آئی اے این ایس
قدیم یروشلم، تصویر آئی اے این ایس
user

قومی آوازبیورو

اردن نے پرانے یروشلم اور اس کی دیواروں سے متعلق یونیسکو کے ذریعہ تیار اس قرارداد کا استقبال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکیزہ شہر کی شناخت اور اس کی قانونی حالت کو بدلنے کے مقصد سے سبھی اسرائیلی سرگرمیاں ناقابل قبول ہیں۔ وزارت کے ایک بیان کے مطابق اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان ہاثم ابوالفول نے کہا کہ اس عزم کو یونسیکو کے ایگزیکٹیو بورڈ نے بدھ کو اپنے 214ویں اجلاس کے دوران اتفاق رائے سے پاس کیا۔

بیان کے مطابق افسر نے کہا کہ یہ عزم اقوام متحدہ میں فلسطینیوں اور عرب و اسلامی گروپوں کے ساتھ کوآرڈنیشن میں اردن کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ ہاثم ابوالفول نے کہا کہ قرارداد میں اسرائیل سے حرم الشریف کے خلاف اپنے اکساوے اور یکطرفہ غیر قانونی عمل کو روکنے کے لیے کہا گیا ہے، جسے الاقصیٰ مسجد کے ساتھ ساتھ یروشلم کے قدیم شہر اور اس کی دیواروں سمیت ’ٹیمپل ماؤنٹ‘ کی شکل میں بھی جانا جاتا ہے۔


بیان میں اشارہ دیا گیا ہے کہ قرارداد میں اسرائیل کے ذریعہ کی گئی سبھی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لیے یونیسکو سے یروشلم کے لیے ایک نگرانی مشن بھیجنے اور سرگرمیوں کو تیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی سنہوا کی رپورٹ کے مطابق ہاثم ابوالفول نے کہا کہ یہ قرارداد پرانے شہر یروشلم اور اس کی دیواروں کے تئیں اردن کے رخ کے مطابق ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔