دنیا کے امیر ترین شخص جیف بیزوس نے آج خلاء کے لئے بھری پرواز

بیزوف کی بلو اوریجن کمپنی کا نیو شیفرڈ راکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اور ہندوستانی وقت کے مطابق شام چھ بج کر تیس منٹ پر خلاء کے لئے روانہ ہو گیا۔

جیف بیزوس، تصویر آئی اے این ایس
جیف بیزوس، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

واشنگٹن: دنیا کے سب سے امیرترین شخص اور بلو اوریجن و امیزون ڈاٹ کام کے بانی جیف بیزوس نے منگل کو اپنی کمپنی کے پہلے انسانی اور عملے سے لیس مشن میں خلاء تک کے لیے پرواز بھری۔ بیزوس کی بلو اوریجن کمپنی کا نیو شیفرڈ راکٹ مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے اور ہندوستانی وقت کے مطابق شام چھ بج کر تیس منٹ پر خلاء کے لئے روانہ ہوا، جس میں چارلوگوں کا قافلہ سوار ہوا۔ اس میں سے بیزوف سمیت کوئی بھی مستند خلاباز نہیں ہے۔ راکٹ نے مغربی ٹیکساس میں ایک دوردرازمقام سے پرواز بھری۔

بیزوس کے اڑان بھرنے سے ٹھیک نو دن پہلے ایک اور ارب پتی برطانیہ کے سر رچرڈ بریکسن اپنی ورجن گیلکسی کمپنی کے خلائی جہاز یونٹی کی مدد سے اسٹریٹ اسپیئر کے 60 میل اوپر کامیاب پرواز کی۔ بیزوس اپنے بھائی مارک کے علاوہ 82 سالہ میری والیس فنک کے ساتھ پرواز بھری، جو ایک سابقہ ٹیسٹ پائلٹ تھیں۔ انہوں نے 1960 کی دہائی میں ایک غیر رسمی خلاباز پروگرام میں تربیت حاصل کی تھی۔


عملے کا چوتھا رکن ایک ڈچ لڑکا 18 سالہ اولیور ڈیمن ہے۔ میری والیس فنک خلاء تک کی پرواز کرنے والی سب سے عمردراز ہیں اور ڈیمن سب سے چھوٹے ہیں۔ یہ بلو اوریجن کے نیوشیفرڈ راکٹ کے لئے پہلا کرو لانچ ہے اور ایک عام عملے کے ساتھ پہلی بغیر پائلٹ والی سب اوربٹل پرواز ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔