’اے ڈی بی‘ نے ہندوستان کی معاشی ترقی کا اندازہ گھٹا کر 10 فیصد کیا، کورونا کا اثر

’ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لُک 2021‘ میں مالی سال 2021 کے لیے اضافے کا اندازہ 11 فیصد سے گھٹا کر 10 فیصد کر دیا گیا ہے، جو بڑے بنیادی اثر کو ظاہر کرتا ہے۔

ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک، تصویر آئی اے این ایس
ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک، تصویر آئی اے این ایس
user

تنویر

کورونا کے قہر نے ہندوستان کی معیشت کو زبردست طریقے سے جھٹکا دیا ہے اور اسی کا نتیجہ ہے کہ ایشیائی ڈیولپمنٹ بینک یعنی اے ڈی بی نے ہندوستانی کی معاشی ترقی کا اندازہ پہلے کے مقابلے گھٹا دیا ہے۔ اے ڈی بی نے 20 جولائی کو رواں مالی سال کے لیے ہندوستان کی معاشی ترقی کے اندازے کو گھٹا کر 10 فیصد کر دیا ہے اور اس کی وجہ بے قابو کورونا کو ٹھہرایا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اے ڈی بی نے گزشتہ اپریل میں ہندوستان میں معیشت کی شرح ترقی 11 فیصد رہنے کا اندازہ ظاہر کیا تھا۔ کثیر جہتی معاشی ایجنسی نے ایشین ڈیولپمنٹ آؤٹ لُک (اے ڈی او) میں کہا ہے کہ مارچ 2021 کو ختم مالی سال کے آخری سہ ماہی میں ہندوستان کی جی ڈی پی شرح ترقی 1.6 فیصد تھی، جس کے سبب پورے مالی سال کے دوران کنٹریکشن 8 فیصد کی پیشین گوئی کے مقابلے 7.3 فیصد رہی۔


اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ شروعاتی اشاروں سے پتہ چلتا ہے کہ لاک ڈاؤن کی ترکیبوں میں ڈھیل کے بعد معاشی سرگرمیاں پھر شروع ہو گئی ہیں جو معیشت کے لیے بہتر اشارہ ہے۔ اے ڈی او 2021 میں مالی سال 2021 (مارچ 2022 کو ختم) کے لیے اضافے کا اندازہ 11 فیصد سے گھٹا کر 10 فیصد کر دیا گیا ہے، جو بڑے بنیادی اثر کو ظاہر کرتا ہے۔ اس کے علاوہ مالی سال 23-2022 کے لیے اضافے کی پیشین گوئی کو 7 فیصد سے بڑھا کر 7.5 فیصد کر دیا گیا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔