اب کیا کریں گے امریکی صدر ٹرمپ، بیٹی ایوانکا کا پرسنل اسسٹنٹ کورونا پازیٹو

ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے نجی سکریٹری کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اب سیکورٹی پروٹوکول بھی کافی سخت کر دیئے گئے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ کے پرسنل اسسٹنٹ یعنی نجی سکریٹری مبینہ طور پر کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق جس شخص کو انفیکشن ہوا ہے وہ گزشتہ کچھ ہفتہ سے ایوانکا کے ساتھ نہیں تھا۔ ڈونالڈ ٹرمپ کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ ایوانکا اور ان کے شوہر جیریڈ کشنر دونوں کا جمعہ کے روز ہوا کورونا ٹیسٹ نگیٹو آیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی نائب صدر مائک پینس کی پریس سکریٹری کیٹی ملر میں بھی کورونا وائرس انفیکشن کی تشخیص ہوئی تھی۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ یہ بات پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ وہ وہائٹ ہاؤس میں کورونا وائرس پھیلنے کو لے کر فکرمند نہیں ہیں۔ اس معاملے میں افسران کا کہنا ہے کہ احاطہ میں سیکورٹی پروٹوکول کافی سخت کر دیئے گئے ہیں۔


کیٹی ملر جمعہ کو پازیٹو پائی گئی تھیں۔ وہ حال ہی میں نائب صدر کے رابطے میں آئی تھیں، لیکن صدر سے ان کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ کیٹی ٹرمپ کے سرکردہ مشیر اسٹیفن ملر کی بیوی ہیں۔ حالانکہ وہائٹ ہاؤس نے ابھی تک اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں دی ہے کہ اسٹیفن ملر کی بھی جانچ کی گئی ہے یا نہیں۔ نہ ہی اس بارے میں کچھ بتایا گیا ہے کہ وہ اب بھی وہائٹ ہاؤس میں کام کر رہے ہیں۔ اس درمیان یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ انفیکشن پائے جانے سے ایک دن پہلے یعنی جمعرات کو کیٹی کی جانچ رپورٹ نگیٹو آئی تھی۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ ضروری نہیں کہ جانچ ہمیشہ درست ہی آئے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔