جنگ میں شدت، اسرائیل نے جوابی حملے میں حزب اللہ کے 100 سے زیادہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا

لبنان کے حملے کے پیش نظر تل ابیب کے قریب بین گورین ہوائی اڈے پر غیر مستقل طور سے آمد ورفت معطل کر دیا گیا ہے اور شمالی اسرائیل میں راکٹ سائرن بج رہے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

قومی آوازبیورو

اتوار کو اسرائیل نے لبنان کے فضائی حملوں کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہو حزب اللہ کے 100 سے زیادہ ٹھکانوں پر زوردار حملے کیے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئی ڈی ایف کے چیف آف اسٹاف ذاتی طور سے اور سیدھے حملوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔ خفیہ جانکاری کی بنیاد پر ہدایت کے مطابق فضائیہ کے گشتی دستہ حزب اللہ کے ٹھکانوں کی چن چن کر پہچان کر رہے ہیں۔ گزشتہ ایک گھنٹے میں درجنوں لڑاکو طیاروں نے جنوبی لبنان میں زبردست حملے کیے ہیں۔ حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کے درمیان اسرائیلی وزیراعظم کے ذریعہ سیکوریٹی کیبنٹ کی میٹنگ بلانے والے ہیں۔

ادھر لبنان کے حملے کے پیش نظر تل ابیب کے قریب بین گورین ہوائی اڈے پر غیر مستقل طور سے آمد ورفت کو معطل کر دیا گیا ہے اور شمالی اسرائیل میں راکٹ سائرن بج رہے ہیں۔ اسرائیل کی قومی ایمرجنسی اور ایمبولنس خدمات ایم ڈی اے نے کہا ہے کہ اس نے ملک بھر میں الرٹ کی سطح بڑھا کر 'سنگین' کر دیا ہے۔ اتوار کی صبح اسرائیلی فوج نے لبنان میں کئے گئے حملوں کی جانکاری دیتے ہوئے کہا تھا کہ اسے پتہ چلا ہے کہ حزب اللہ کے ذریعہ اسرائیل پر بڑے حملے کی تیاری کی جا رہی ہے۔


جنوبی لبنان کے باشندوں کو عربی زبان میں وارننگ دیتے ہوئے اسرائیلی فوج نے کہا کہ "ہم آپ کے گھروں کے پاس اسرائیلی علاقے پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کی حزب اللہ کی تیاریوں پر نظر رکھ رہے ہیں، آپ خطرے میں ہیں، ہم حزب اللہ کے خطروں کو دیکھتے ہوئے حملہ کر رہے ہیں اور ان کا خاتمہ کر رہے ہیں۔" اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے جنگجو طیاروں نے جنوبی لبنان میں واقع حزب اللہ کے 10 علاقوں اسلحہ ڈپو، ٹھکانوں اور ایک راکٹ لانچ پیڈ کو نشانہ بنایا ہے۔ فوج کا دعویٰ ہے کہ اس حملے سے حزب اللہ کو کافی نقصان ہوا ہے۔

غور طلب رہے کہ حزب اللہ نے ہفتہ کو اسرائیل پر کئی تابڑ توڑ میزائل حملے کیے تھے جس کے بعد صیہونی حکومت بوکھلا گئی ہے۔ حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی سرحد کے اندر واقع کئی گھر تباہ ہوگئے، اس سلسلے میں ایک ویڈیو آئی ڈی ایف نے اپنے 'ایکس' اکاؤنٹ پر شئیر کیا ہے جس میں کئی گھروں کو دھواں دھواں ہوکر جلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔