اسرائیل نے غزہ سے داغے گئے ایک اور راکٹ کو مار گرایا: آئی ڈی ایف

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پیر کی اعلیٰ لصبح ٹوئٹر پر کہا کہ غزہ سے آج رات دوسری بار اسرائیلی شہریوں پرراکٹ داغے۔ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے راکٹ کو مار گرایا اور شہریوں کو محفوظ بنایا۔

اسرائیل کا آئرن ڈوم میزائل، تصویر آئی اے این ایس
اسرائیل کا آئرن ڈوم میزائل، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

ماسکو: اسرائیلی فوج نے 12 گھنٹے سے بھی کم وقت میں غزہ پٹی سے کئے گئے دوسرے راکٹ حملہ کو بھی ناکام بنا دیا ہے۔ اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے پیر کی اعلیٰ لصبح ٹوئٹر پر کہا کہ ’’غزہ سے آج رات دوسری بار اسرائیلی شہریوں پرراکٹ داغے۔ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے راکٹ کو مار گرایا اور شہریوں کو محفوظ بنایا‘‘۔

کچھ منٹ پہلے آئی ڈی ایف نے کہا تھا کہ جنوبی اسرائیل میں فضائی حملوں کے سائرن بند ہو گئے ہیں۔ آئی ڈی ایف نے اتوار کی شام کہا کہ آئرن ڈوم ایئریل ڈیفنس سسٹم نے غزہ سے داغے گئے ایک راکٹ کو مار گرایا۔ اس نے اتوار کی صبح کہا کہ اسرائیلی فوج نے سنیچر کو غزہ پٹی سے اسرائیل کی طرف راکٹ لانچ کے جواب میں غزہ پٹی میں ایک راکٹ پروڈکشن پلانٹ سمیت حماس کے کئی ٹھکانوں پر حملے کئے۔


اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی شام ویسٹ بینک میں سینکڑوں فلسطینیوں کی اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ مظاہرین کے خلاف آنسو گیس کے گولے داغے گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ غزہ سے جمعہ کی دیر رات اسرائیل پر ایک راکٹ داغا گیا۔ آئی ڈی ایف نے ہفتے کی صبح کہا کہ اس نے راکٹ حملے کے جواب میں حماس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔