فلپائن میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ مڈبھیڑ میں آئی ایس لیڈر ہلاک

گیلیڈو نے کہا کہ فوج اور پولیس کی ایک ٹیم نے بدھ کو مقامی وقت کے مطابق دیر رات تقریباً ڈیڑھ بجے لاناؤ ڈیل سور صوبے کے مراوی شہر میں چھاپہ مارا اور اسی دوران آئی ایس کے رہنما ستار کو مار گرایا

<div class="paragraphs"><p>تصویر سوشل میڈیا</p></div>

تصویر سوشل میڈیا

user

یو این آئی

منیلا: فلپائن کے جنوبی علاقے میں فلپائنی فوجیوں اور پولیس کے ساتھ مڈبھیڑ میں جنوب مشرقی ایشیا سے تعلق رکھنے والے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کا ایک مبینہ لیڈر مارا گیا۔ فوج نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ فوج نے بتایا کہ فلپائن (اے ایف پی) ویسٹرن کمانڈ کی مسلح افواج کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل رائے گیلیڈو نے شدت پسند کی شناخت فہرالدین بینیٹو ہادجی ستار کے نام سے کی ہے جسے ابو زکریا کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، جو جنوب مشرقی ایشیا میں آئی ایس کا مبینہ رہنما ہے۔

گیلیڈو نے کہا کہ فوج اور پولیس کی ایک ٹیم نے بدھ کو مقامی وقت کے مطابق دیر رات تقریباً ڈیڑھ بجے لاناؤ ڈیل سور صوبے کے مراوی شہر میں چھاپہ مارا اور اسی دوران آئی ایس کے رہنما ستار کو مار گرایا۔ اس کے علاوہ اس مڈبھیڑ میں ستار کا ساتھی بھی مارا گیا۔

کمانڈ کے ترجمان میجر اینڈریو لیناو نے کہا کہ دہشت گرد تنظیم کے لیڈر ستار نے اپنی گرفتاری کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے فوج و پولیس ٹیم کے ساتھ مڈبھیڑ کی۔ فوجیوں نے ستار کے ٹھکانے سے دو ایم 16 اسالٹ رائفلیں، دو دستی بم اور ایک ایم 60 ایم ایم مارٹر برآمد کیا۔

فوج کے مطابق ستار 2017 میں مراوی شہر کے محاصرے کی قیادت کرتے ہوئے مخالفین میں شامل تھا۔ مئی سے اکتوبر 2017 تک، آئی ایس کی حمایت کا وعدہ کرنے والی عسکریت پسند تنظیموں نے جھیل کے کنارے واقع مراوی شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔ پانچ ماہ تک جاری رہنے والی شدید لڑائی کے نتیجے میں 168 فوجی اور پولیس افسران، 47 عام شہریوں سمیت 1200 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔ محاصرے کے دوران، ہزاروں باشندوں کو بے گھر کر دیا اور شہر کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔