امدادی سامان بھیجنے پر ایران نے کی ہندوستانی پارسیوں کی تعریف

ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا کہ ہندوستان کے پارسیوں کے دلوں میں ایران کے تئیں محبت آج بھی برقرار ہے۔ ان کی طرف سے ایرانیوں کے لئے بھیجے گئے کووڈ-19 ہیلتھ پیکیج کا تہہ دل سے شکریہ۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا
user

قومی آوازبیورو

کورونا وائرس کی وباء کے درمیان ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے ہندوستان کے پارسیوں کی تعریف کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارسی صدیوں پہلے ہندوستان میں جا کر آباد ہو گئے تھے لیکن وہ آج بھی ایران سے محبت کرتے ہیں۔


ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر ہندوستان کے پارسیوں کی طرف سے کووڈ۔19 کے کے خلاف جنگ میں طبی مدد بھیجنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا، ’’ہندوستان کے پارسیوں کے دلوں میں ایران کے تئیں محبت آج بھی برقرار ہے۔ ان کی طرف سے ایرانیوں کے لئے بھیجے گئے کووڈ-19 ہیلتھ پیکیج کا تہہ دل سے شکریہ۔‘‘

تاہم، جواد ظریف نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ طبی پیکیج کب بھیجا گئے تھا۔ واضح رہے کہ پارسیوں نے 10 ویں صدی میں ایران کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ انہیں ایک ایسی جگہ کی تلاش تھی جہاں وہ آزادانہ طور پر اپنے مذہب پر عمل کر سیں۔ اس کی تلاش گجرات میں جا کر ختم ہوئی۔ اس کے بعد سے انہیں پارسی کہا جانے لگا۔


بی بی سی ہندی کی ایک رپورٹ کے مطابق نئی دہلی پارسی ایسوسی ایشن اور زوروسٹرین انجمن آج ممبئی نے کورونا وائرس سے مقابلہ کر رہے ایرانیوں کی مدد کے لئے مارچ میں طبی سامان بھیجا تھا۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ہندوسان سے ایسے دو کارگو شپمنٹ ایران بھیجے گئے تھے۔


واضح رہے کہ پارسی مذہب دنیا کے قدیم مذاہب میں سے ایک اور یہ عیسائیت کی آمد سے پہلے ہی موجود تھا۔ اسلامی حکومت قائم ہونے سے قبل ایران میں پارسی راج تھا لیکن آج کے ایران میں پارسی لوگ کوئی سرکاری منصب نہیں سنبھال سکتے۔ ایران کے آئین کے مطابق پارسیوں کو صرف اقلیتوں کے لئے مختص عہدوں پر ہی مقرر کیا جا سکتا ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔