آئی ایم ایف نے گھانا کے لیے کیا 3 ارب ڈالر کا قرض منظور

آئی ایم ایف نے کہا کہ یہ سہولت گہرے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے گھانا کی حکومت کے ’’ایک جامع اصلاحاتی پروگرام‘‘ کی حمایت کرے گی۔

<div class="paragraphs"><p>آئی ایم ایف، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

آئی ایم ایف، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

اکرا: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) موجودہ اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لیے گھانا کو 3 ارب امریکی ڈالر کے قرضے کی توسیعی لائن میں توسیع کرے گا۔ آئی ایم ایف نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ اس کے ایگزیکٹو بورڈ نے گھانا کو 3 ارب امریکی ڈالر کا قرض دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ گھانا کو تقریباً 60 کروڑ ڈالر کی فوری ادائیگی کرنے کے قابل بنائے گا۔ آئی ایم ایف نے کہا کہ یہ سہولت گہرے معاشی بحران سے نمٹنے کے لیے گھانا کی حکومت کے ’’ایک جامع اصلاحاتی پروگرام‘‘ کی حمایت کرے گی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گھانا کی حکومت کا اصلاحاتی پروگرام معاشی استحکام اور قرض کی پائیداری کی بحالی پر توجہ مرکوز کرے گا جبکہ معیشت کو لچکدار بنانے اور مزید مضبوط اور جامع ترقی کی بنیاد رکھنے کے لیے جامع اصلاحات پر عمل درآمد کرے گا۔ واضح رہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور کرنسی کی قدر میں کمی کا سامنا کرتے ہوئے گھانا کی حکومت نے بیل آؤٹ پیکج کے لیے گزشتہ سال جولائی میں آئی ایم ایف سے بات چیت شروع کی تھی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


/* */