یوپی مدرسہ بورڈ کے امتحانات شروع، پہلے دن 40 فیصد طلباء غیر حاضر

اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے امتحانات بدھ سے شروع ہوئے اور پہلے دن تقریباً 40 فیصد طلباء غیر حاضر رہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلے دن تقریباً 41889 طلباء امتحان چھوڑ دیا

مدرسہ (علامتی تصویر)
مدرسہ (علامتی تصویر)
user

قومی آوازبیورو

لکھنؤ: اتر پردیش مدرسہ ایجوکیشن بورڈ کے امتحانات بدھ سے شروع ہوئے اور پہلے دن تقریباً 40 فیصد طلباء غیر حاضر رہے۔ رپورٹ کے مطابق پہلے دن تقریباً 41889 طلباء امتحان چھوڑ دیا۔ بدھ کو پہلی شفٹ میں صرف 68755 طلباء امتحان میں شریک ہوئے، جبکہ امتحان میں 101182 طلباء نے داخلہ لیا تھا۔ دوسری شفٹ میں 9462 طلباء نے امتحان چھوڑ دیا۔ بورڈ کے چیئرمین افتخار احمد جاوید نے کہا کہ طلباء ریاست کے 73 اضلاع میں پھیلے 539 مراکز پر امتحان دے رہے ہیں۔

اس بار مدرسہ کے امتحانات سخت ماحول میں منعقد ہو رہے ہیں جس میں 8000 سے زیادہ اساتذہ نقل سے پاک امتحان کو یقینی بنا رہے ہیں۔ امتحانی مراکز کے تمام کمروں میں سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ لکھنؤ میں ایک مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔


بورڈ چیئرمین نے کہا کہ اس سال بورڈ نے طلباء کو امتحان لکھنے کے لیے میز اور کرسی وغیرہ کی سہولت فراہم کی ہے۔ کوئی طالب علم فرش پر بیٹھ کر کاپی نہیں لکھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج طلباء یہ کہہ سکتے ہیں کہ ہم سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نقل کی اجازت نہ دے کر سختی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، لیکن طویل مدت میں یہ ان طلباء کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا، کیونکہ ان کے پاس دوسرے طلباء کے برابر علم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس سے طلباء کو مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے اور اعلیٰ ملازمتیں حاصل کرنے میں آسانی ہوگی۔ جاوید نے کہا کہ بورڈ کی کوشش ہے کہ طلباء کے لیے انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جائے تاکہ وہ اعلیٰ معیار کے اسکولوں کے طلباء کا مقابلہ کرسکیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔