یونان میں مئی ماہ میں پارلیمانی انتخابات ہوں گے: متسوتاکس

یونان میں پارلیمانی انتخابات ہر چار سال بعد ہوتے ہیں، موجودہ حکومت کی چار سالہ مدت 7 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>کریاکوس متسوتاکس، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

کریاکوس متسوتاکس، تصویر آئی اے این ایس

user

یو این آئی

ایتھنز: یونان کے وزیر اعظم کریاکوس متسوتاکس نے کہا کہ ملک میں مئی میں پارلیمانی انتخابات ہوں گے۔ یونان میں پارلیمانی انتخابات ہر چار سال بعد ہوتے ہیں، موجودہ حکومت کی چار سالہ مدت 7 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔ وزیر اعظم نے پہلے کہا تھا کہ حکومت مقررہ وقت تک کام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کریاکوس متسوتاکس نے منگل کی شام الفا ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میں شروع سے کہہ رہا ہوں کہ انتخابات چار سالہ مدت کے اختتام پر ہوں گے، لیکن کسی نے مجھ پر یقین نہیں کیا۔


اس دوران جب صحافی نے سوال کیا کہ وزیر اعظم نے تاریخ کیوں نہیں بتائی تو انہوں نے بتایا کہ جولائی میں الیکشن کرانے کے بارے میں بحث کی جا رہی ہے تاکہ چھٹیوں پر جانے والے نوجوان ووٹ ڈالنے سے دور رہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں آپ کو یہ ضرور بتا سکتا ہوں کہ انتخابات مئی میں ہوں گے۔ جولائی میں نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔