کولمبیا میں حکومت مخالف مظاہرے جاری، مزید 4 افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

صدر ایوان دوق نے ہلاکتوں کی اطلاع پانے پر کالی شہر کا دورہ کیا۔ بگوٹہ میں ہونے والے تصادم میں 185 افراد زخمی ہو گئے جب کہ درجنوں افراد حراست میں لے لیے گئے۔

علامتی، تصویر آئی اے این ایس
علامتی، تصویر آئی اے این ایس
user

یو این آئی

بگوٹا: کولمبیا کے بگوٹا میں صدر مخالف احتجاجی مظاہروں میں ہونے والے تصادم میں مزید 4 افراد ہلاک 185 افراد زخمی ہو گئے ۔اسی کے ساتھ درجنوں کی تعداد میں حراست میں لے لیے گئے میڈیا رپورٹ کے مطابق کولمبیا میں ایک ماہ سے ابتک حکومت مخالف اجتماعی مظاہرے کرنے والے ہزاروں افراد کے کل کے جلوس میں 4 افراد ہلاک اور بیسیوں زخمی ہو گئے۔

دارالحکومت بگوٹا سمیر میڈلن، کالی، کارتا گینا، وال دی کاؤکا اور بوکارا مانگا میں گلی کوچوں میں نکلنے والے ہزاروں افراد نے کولمبین صدر ایوان دوق کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا۔ ان مظاہروں کے آغاز سے ابتک پر تشدد اقعات پیش آنے والے ملک کے تیسرے بڑے شہر کالی میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔اس دوران جھڑپ ہونے سے 4 مظاہرین اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تو تعداد کا صحیح علم نہ ہونے والے بیسیویوں افراد کے زخمی ہونے کے بعد شہر میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔


دوسری جانب صدر ایوان دوق نے ہلاکتوں کی اطلاع پانے پر کالی شہر کا دورہ کیا۔ بگوٹہ میں ہونے والے تصادم میں 185 افراد زخمی ہو گئے تو درجنوں کی تعداد میں حراست میں لے لیے گئے۔ واضح رہے کہ ملک کی شہری تنظیموں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق 30 روز پیشتر ملکی سطح پر ہڑتال کے ساتھ چھڑنے والے اور ٹیکس اصلاحات کے بر خلاف ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ابتک 61 مظاہرین ہلاک اور 1300 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں تو 1400 حراست میں لیے گئے ہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔