کیلی فورنیا ہیلی کاپٹر حادثہ، چار کی موت

کولوسا کاؤنٹی شیریف محکمہ نے ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی لوگوں کے حادثے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) اس حادثے کے اسباب کی جانچ کر رہی ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثہ، علامتی تصویر یو این آئی
ہیلی کاپٹر حادثہ، علامتی تصویر یو این آئی
user

یو این آئی

ماسکو: امریکہ کے کیلی فورنیا صوبے کے کولوسا کاؤنٹی میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ مقامی شیریف محکمہ نے یہ اطلاع دی ہے۔ یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً ایک بجکر 15 منٹ پر سیکر مینٹوں کے شمال میں کاؤنٹی کے ایک دور دراز علاقے میں اتوار کو رابنسن آر 66 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔

کولوسا کاؤنٹی شیریف محکمہ نے ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی لوگوں کے حادثے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔ یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) اس حادثے کے اسباب کی جانچ کر رہی ہے۔ این ٹی ایس بی نے ٹوئٹر پر کہا ’’این ٹی ایس بی یکم اگست کو کیلی فورنیا میں کولوسا رابنسن آر 66 ہیلی کاپٹر حادثے کے شکار ہونے کی جانچ کر رہی ہے‘‘۔ سی بی ایس نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ کولوسا کے قریب ریزرویشن روڈ پر ہائی وے 45 کے قریب پیش آیا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔